عسکری انتظامیہ اور معصوم بچوں کی جانیں

اب تک ملک میں فری تفریحی مقامات کو ختم کر کے کاروباری پارک بنا دیا گیاہے۔ پہلے یہ بزنس مین طبقہ نے یہ کام شروع کیا اس کے بعد پیسہ کا نشہ عسکری اداروں کا بھی لگ گیا۔

ابھی ایک تازہ افسوس ناک حادثہ عسکری پارک ، نزد پرانی سبزی منڈی ، کراچی میں پیش آیا ،عوام بھی تفریح کی غرض سے ان پارکوں کا حصہ بن رہی ہے۔ لیکن افسوس کہ اس حادثہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جائے گا۔ کوئی نتیجہ ، کو ئی ذمہ دار ، ٹہرایا نہیں جائے گا۔ زیادہ سے زیا دہ جھولے کو چلانے والے چھوٹے کارکنوں پر عتاب آسکتا ہے ، کیونکہ عسکر ی طاقت کے آگے پورا ملک بے بس ہے ۔ حیرت کی بات ہے کہ ٹرائیل بیسس پر چلانے کے لئے عوام ہی کے بچوں کو کیوں چنا گیا ، عسکری اداروں کی اپنی فیملی کے لئے یہ ٹرائل کرتے تو بات پھر بھی غلط تھی۔ لیکن یہ بہت بڑ ا جرم ہے۔ ایسے خطرناک جھولوں کا پاکستان میں چلانا ہی جرم قرار دینا چاہئے، یہاں جہازوں ، ریل گاڑیوں کی حالت ٹھیک نہیں ہے تو ان جھولوں کی کیا ضرورت ہے۔ ایسی چیزوں کو ممنوع قرار دیاجانا چاہئے جسے سے تفریح کے بجائے حادثے پیش آئیں۔

اس ملک میں سوائے اس وقت چیف جسٹس کے اور کوئی عوام کا ہمدر د نہیں ، اپیل ہے کہ جو حادثہ پیش آیا ہے اس کی تفتیش کی جانی چاہئے۔

عوام سے اپیل: عوام سے اپیل ہے کہ عسکری اداروں کے تفریحی مقامات کا بائیکاٹ کیا جائے۔جہاں اس طرح کے واقعات جنم لیں۔پرائیوٹ پارکوں کو بھی خطرناک جھولوں کے لگانے سے پہلے اس کی مکمل جانچ پڑتا ل کی جائے ۔

Abdul Razaq
About the Author: Abdul Razaq Read More Articles by Abdul Razaq: 16 Articles with 10422 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.