انتخابات اور پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر

پاکستان میں 25 جولائی کو انتخابات ہونے جارہے ہیں انتخابات کے حوالے سے عوام اور مختلف پارٹیوں میں جوش و لو لہ نظر آ رہا ہے انتخابات کسی بھی ملک کی جمہوریت کے لئے اہم ہوتے ہیں اس لئے ہر ووٹر کو اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنا چاہیئے تا کہ ملک میں اصل جمہوریت کو فروغ حاصل ہو ہمارا دشمن کھبی نہیں چاہے گا کہ ملک میں جمہوریت ہو اسی لئے وہ ملک میں امن و امان کی صورت حال کو خراب کر رہا ہے حالیہ پشاور اور کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات اسی لائحہ عمل کا حصہ ہو سکتے ہیں ہمیں اپنی سیکورٹی کا پورا پورا خیال رکھنا ہو گا تا کہ کوئی دشمنان پاکستان اپنی مذموم ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکے ہمیں اپنی صفوں میں بھی ایسے لوگوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے جو دہشت گردوں کے سہولت کار بنتے ہیں ایسے لوگوں پر نظر رکھیں جو کسی بھی لحاظ سے آپ کو مشکوک لگتے ہوں ابھی جو حالیہ دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں ان میں بھی افغانستان سے لوگ ملوث ہیں اور اس سے پہلے بھی پاکستان میں جو کاروائیاں ہوتی رہی ہیں ان میں زیادہ تر افغانستان سے ہی لوگ ملوث پائے گئے ہیں ہمارے سیکورٹی کے اداروں کو مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ایسے شر پسند افراد پاکستان میں داخل نہ ہو سکیں اگر ممکن ہو تو 25 جولائی تک افغانی شہریوں پر پاکستان میں داخلے پر پابندی لگا دی جائے اور سرحدوں کو مکمل سیل کر دیا جائے تا کہ پھر ایسے کسی واقعہ سے محفوظ رہا جا سکے ۔اندرون ملک میں بھی شر پسندوں پر نظر رکھی جائے تا کہ دوبارہ کوئی ایسا واقعہ نہ ہو سکے ۔

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب کاروائیاں کی ہیں جنہیں اب دوسرے ممالک کے لوگ بھی سراہتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جتنی قربانیاں پاکستان نے دی ہیں اتنی کسی دوسرے ملک نے نہیں دی ہیں ہم سب دہشت گردی کے معاملے میں ایک پیج پر اکھٹے ہیں ہم اپنے وطن کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں ہمیں ہر صورت اپنے وطن کی حفاظت کرنی ہے کیونکہ اگر وطن ہے تو ہم ہیں ہمارے دشمن ہمیں ہر صورت نقصان پہنچانے کے در پر رہتے ہیں ہمیں آپس میں پیار و محبت اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے تا کہ دشمن اپنے کسی بھی ارادہ میں کامیاب نہ ہو سکے ہمیں آپس کے تفرقوں سے بچنا ہے ہمیں اپنے مسائل مل جل کر حل کرنے ہیں ہمیں ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا ہے ہمیں پاکستان کی خاطر جینا ہے اور پاکستان کی خاطر مرنا ہے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں توڑ نہیں سکتی ہم اپنے دشمن سے ٹکر لینا خوب جانتے ہیں ہمارے حوصلے بلند ہیں ہم مسلمان ہیں اور مسلمان کے حوصلے کھبی پست نہیں ہوتے ہم دشمن کی ہر چال کو ناکام بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اﷲ کے فضل سے ہم ایٹمی طاقت ہیں اور کوئی دشمن ہمیں زیر نہیں کر سکتا ہم ہر دشمن پر بھاری ہیں اگر ہمیں ڈر ہے تو اندرونی دشمنوں سے ہے ہمیں ان دشمنوں کی سازشوں کو بھی ناکا م بنانا ہے ہمیں ان اندرونی دشمنوں کو کیف و کردار تک پہنچانا ہے تا کہ ہمارے ملک میں امن و امان اور سلامتی ہو ہم اپنے وطن کی سلامتی کے لئے ایک ہیں چاہے وہ سیاسی جماعتیں ہوں ،مذہبی جماعتیں ہوں ،عوام ہو یا پھر عسکری قیادت ہو وطن کی خاطر سب ایک ہیں اور اس معاملے میں ہماری کوئی دوسری رائے نہیں ہے دشمن جان لے کہ ایسی بزدلانہ کاروائیاں کر کے ہمیں خوف میں مبتلا نہیں کر سکتا میرا وطن تا قیامت رہنے کے لئے بنا ہے ہمیں اپنے وطن سے بے حد محبت ہے ہم سب اپنے وطن کے لئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے حالیہ دہشت گردی کی جنگ میں دشمن کا کافی نقصان ہوا ہے اس لئے اب وہ چھپ کر ایسی بذدلانہ کاروائیاں کر کے معصوم اور بے گناہ لوگوں کی جان لے رہا ہے ہمیں ان کی جانوں کا بے حد دکھ ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ اﷲ تعالیٰ ان تمام شہیدوں کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1837403 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More