کشمیری سیاست کاروں کے انتخابی بیانیے اور بلور ،رئیسانی کو سلام

مملکت پاکستان کے عام انتخابات کے تناظر میں آزادکشمیر گلگت بلتستان کے عوام اپنی اپنی سیاسی وابستگوں کے لحاظ سے جذبات خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملت پاکستان کی طرح تمام ترتوجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں دونوں خطوں کی قومی جماعتوں اور بالواسطہ قومی جماعتوں وحالات سے تعلق رکھنے والی ریجنل پارٹیز کے لیڈر رہنما کارکنان بھی آنے والے حالات سے مطابقت کیلئے کیابیانیہ اختیار کررہے ہیں

مملکت پاکستان کے عام انتخابات کے تناظر میں آزادکشمیر گلگت بلتستان کے عوام اپنی اپنی سیاسی وابستگوں کے لحاظ سے جذبات خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملت پاکستان کی طرح تمام ترتوجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں دونوں خطوں کی قومی جماعتوں اور بالواسطہ قومی جماعتوں وحالات سے تعلق رکھنے والی ریجنل پارٹیز کے لیڈر رہنما کارکنان بھی آنے والے حالات سے مطابقت کیلئے کیابیانیہ اختیار کررہے ہیں صدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر سمیت مرکزی ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کارکنان نے میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے موقع پر اپنے اپنے سیاسی فریضے کو نبھاتے ہوئے شرکت یقینی بنائی تحریک انصاف کے صدر بیرسڑ سلطان محمود چوہدری سینئر نائب صدر خواجہ فاروق اور جنرل سیکرٹری دیوان محی الدین عہدیداران کارکنان کے ہمراہ سرگرم ہیں،پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر اپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین ،پرویز اشرف ،فیصل ممتاز راٹھور،جاوید ایوب جیالوں کے ساتھ باقاعدہ انتخابی اجتماعات کا انعقاد کرتے ہوئے نظریاتی سیاسی کمٹمنٹ کا حق ادا کررہے ہیں اور باربار ثابت ہو چکا ہے منظور وٹو جیسے طوطا چشم اچھے حالات میں ڈاکے مارکرمشکل وقت میں چوروں کی طرح بھاگ جاتے ہیں جو میدان سیاست کی دیمک ہیں اور کارزار سیاست کا وقار حرمت ہارون بلور،سراج رئیسانی جیسے فرزندان ملت ہیں۔ہارون بلور کے والد بشیر بلور بھی دہشتگردی میں شہید ہوئے تھے اور سراج رئیسانی کا بیٹاان سے پہلے ایسے ہی واقعہ میں سبزہلالی پرچم سے عشق کے جرم میں شہید ہوا تھا ۔ ہارون بلور،سراج رئیسانی بھی وطن پر قربان ہو کر کربلا والوں کی پیروی کرتے ہوئے اپنا قول نبھاگے ہیں ایسے کرداروں کے لیے بھی تمخے ہونے چاہیے اور تدفین پر قومی ترانے کا اہتمام ہو ہارون بلور بوسیدہ قدیم گھروں سفید پوشی میں بطور کردار ساری ملت کا ناز افتخارہیں پورے ملک کی طرح یہاں دنوں خطوں میں بھی شہید کے بیٹے درنیال بلور کو اپنے والد کا قول نبھانے کے عہدجرات پر خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی پاسبانی میں مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرکے اپنی جماعت کی طرف سے انکی جماعت کی تائید جماعت کا اعلان کیاہے جو خطہ میں قومی سیاست کے حوالے سے اہمیت کا اعتراف ہے نادف مسلم کانفرنس بلکہ قوم پر ست حلقوں کی طرف سے سوشل میڈیا سمیت بحث مباحثوں میں شرکت ودلچسپی واضح کرتی ہے دونوں خطوں کے عوام پاکستان کے کسی بھی پہلو سے لاتعلق نہیں رہے سکتے ہیں اور حالیہ انتخابی ماحول سرگرمیوں کے تمام تر پہلو ؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے مجموعی طور پر نتیجہ اخذ ہوتا ہے ملت پاکستان نے روشن مستقبل کی طرف سفر کا آغاز کردیا ہے کیونکہ جب قوم بیدار ہو جائے تو اندرونی بیرونی خطرات بے معنی ہوتے چلے جاتے ہیں اب ناصرف شہروں بلکہ پسماندہ دیہی علاقوں کے عام آدمی کو جرات شعور کی زبان عطا ہوگی ہے وہ بڑے بڑے ناموں کو مخاطب کرکے پوچھتا ہے بتاؤ پانچ سال ہمارے لیے کیا کرتے رہے ہو یہ وہ بدلتا زمانہ اور خلق خدا ہے جسکا سامنا اب سیاستدانوں ججز،جرنیلوں، بیوروکریٹ ،جرنلسٹ ،علماء بزنس مین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو جواب دہی کے دائرے میں لارہا ہے ملک میں اسلام پاکستان قومی مفاد مسلک زبان علاقہ جماعت کے نام لیکر لوگوں کو بے وقوف بنانے کا دور تلملاتے ہوئے چاروں شانے چت ہونے کو ہے تو آزادکشمیر گلگت بلتسان میں بھی ریاستی قومی اور مختلف زہنی اختراعوں کا فریبی جادو بے نقاب ہوتا جارہا ہے اب کارکردگی اور عمل دیکھا جائے گا نعروں دعوؤں اور بے عملی کے ساتھ اپنا آپ بنانے کا جعلی روعب دبدبہ نام نہاد نیک نامی پرہیز گاری کا جال سازی سلسلہ دم توڑ رہا ہے ۔

Tahir Ahmad Farooqi
About the Author: Tahir Ahmad Farooqi Read More Articles by Tahir Ahmad Farooqi: 206 Articles with 131794 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.