دنیا کی چند دلچسپ و عجیب عمارات

دنیا بھر میں آپ کو تمام سائز اور تمام اشکال کی عمارات دکھائی دیں گی- لیکن بہت کم عمارات ایسی ہیں جن کو دیکھتے ہی نظر ان پر ٹھہر جاتی ہے- یہ عمارات دلچسپ و عجیب اسٹرکچر کے باعث دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں- ان عمارات کو دیکھ کر ان کو تعمیر کرنے والے ماہر تعمیرات کے فن کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے-


Shark Bar
یہ دلچسپ عمارت ایک پرانی کشتی کی مدد سے تعمیر کی گئی ہے اور یہ بانسوں پر کھڑی ہے- یہ عمارت روس کے علاقے Perm میں تعمیر کی گئی ہے-

image


Habitat 67
یہ عجیب و غریب ڈیزائن کی مالک عمارت کینیڈا کے شہر مونٹریال میں تعمیر کی گئی ہے- یہ ایکسپو 67 یہ 1967 میں منعقد ہونے والے ورلڈ فئیر کے لیے تعمیر کی گئی تھی-

image


Teakettle Building
کافی مگ کی شکل میں تعمیر کی جانے والی یہ عمارت امریکہ میں واقع ہے- یہ عمارت 1950 میں تعمیر کی گئی جو کہ ایک ریسٹورنٹ کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیتی رہی-

image


Piano shaped building
پیانو کی شکل میں ڈیزائن کی جانے والی یہ عمارت چین کے شہر Huainan میں واقع ہے- سال 2007 میں تعمیر کی جانے والی یہ دلچسپ عمارت رات کے وقت روشنیوں کی وجہ سے مزید پرکشش معلوم ہوتی ہے-

image


Hang Nga Guesthouse a.k.a Crazy House
یہ ایک انتہائی عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل عمارت ہے اور اس کی مالک ویتنام کے سابق صدر کی بیٹی ہیں- اس عمارت کے ڈیزائن میں کسی قسم کے معیار کو مدنظر نہیں رکھا گیا- یہ عمارت ویتنام میں ہی واقع ہے-

image


Guitar Museum
گٹار کی شکل میں تعمیر کی جانے والی یہ عمارت امریکہ میں ہے اور یہ دنیا کا واحد گٹار کی شکل تعمیر کیا جانے والا میوزیم ہے- یہ عمارت 1983 میں تعمیر کی گئی تھی-

image

Puzzling World Lake Wanaka
یہ دلچسپ عمارت نیوزی لینڈ کے علاقے Otago میں موجود جھیل Wanaka کے نزدیک تعمیر ہے- اس کی تعمیر کا مقصد سیاحوں کو متوجہ کرنا تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Have you ever wondered what the weirdest buildings in the world are? Well, look no further! Whether its a hotel, restaurant, or just an office building, who says it has to look normal and boring? Although some of these buildings are probably going to make you wonder what kind of crazy thoughts the architect was thinking, it’s hard to not appreciate the creativity involved.