2018 میں فن تعمیر کے عالمی مقابلے کی منتخب تصاویر

سنہ 2018 کے فن تعمیر کے عالمی ایوارڈ کے لیے ریاض کے ایک تحقیقی مرکز، دیہی چین میں ایک لاؤنج اور ایران میں بغیر مینار کی مسجد کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
 

image
سنہ 2018 کے فن تعمیر کے عالمی ایوارڈ کے لیے 81 ممالک سے پروجیکٹس کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ مذہبی تعمیرات کے زمرے میں پرتگال کے گرجا گھر چیپل آور لیڈی فاطمہ کو منتخب کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ پلانو ہیومانو آرکیٹکٹوس نے پیش کیا ہے۔
 
image
فن تعمیر کی ہر قسم اور طرز کی عمارتوں کو 536 شارٹ لسٹ عمارتوں میں نمائندگی دی گئی ہے۔ چین کے جیشی میں شانگکن میں ولیج لاؤنج کی مقامی لوگوں اور سیاحوں کے لیے تجدید کاری کی گئی ہے۔ اسے ایس یو پی ایٹلیئر نے پیش کیا ہے۔
 
image
نومبر کے مہینے میں ایمسٹرڈیم میں ہونے والی تین روزہ تقریب میں فاتح نمونوں کا اعلان کیا جائے گا۔ شارٹ لسٹ عمارتوں کا فیصلہ 100 سے زیادہ بین الاقوامی ججز کریں گے۔ یہاں اٹلی کے شہر وینس میں بانس کے بنے مخروطی سائبان کو دیکھا جا سکتا ہے جسے وو ٹرونگ نغیا آرکیٹکس نے پیش کیا ہے۔
 
image
ڈچ ماہر فن تعمیر نتھالی دی ورائیز کی صدارت میں ایک 'سپر جیوری' سال کی بہترین عمارت کا فیصلہ کرے گي۔ تسمانیہ کے کولز بے میں فریسینٹ لاج ساحلی پویلیئن کو ہوٹل اور لیزر کے زمرے میں لیمینل آرکیٹکٹس کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔
 
image
آئرلینڈ کے گالوے میں اس پیلس سینیما ہال کو ڈی پاؤر نے ڈیزائن کیا ہے۔
 
image
لندن کے رائل اکیڈمی آف میوزک تھیئٹر اینڈ ریسائٹل ہال کو رٹچی آرکیٹکٹس نے ڈيزائن کیا ہے۔ اس کی تحریک خمدار اور تار والے سازوں سے ملی ہے۔
 
image
ناروے کے شہر اوسلو کی اس عمارت کو چھوٹی رہائش کے زمرے میں کوڈ آرکیٹکچر نے پیش کیا ہے۔
 
image
برازیل کے گوروجا میں تعمیر کیا جانے والا یہ پیننسولا ہاؤس بحرالکاہل کا نظارہ کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ برنانڈیز آرکیٹکٹوراز نے اسے پیش کیا ہے۔
 
image
ایران کے دارالحکومت تہران میں 'ولیِ عصر' نامی مسجد کا ڈیزائن فلوئڈ موشن آرکیٹکٹس نے تیار کیا ہے جس میں کوئی بھی مینار نہیں ہے۔
 
image
افریقہ کے معاصر آرٹ کی عمارت زیئٹز میوزیم کا ڈیزائن ہیتھروک سٹوڈیو نے تیار کیا ہے۔ یہ عمارت جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہے۔
 
image
یہ کیبن ناروے کے شہر کیوٹفجل میں ہے اور یہ لنڈ ہیجم آرکیٹکٹس کے فن کا نمونہ ہے۔
 
image
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ عبداللہ پیٹرولیم سٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر کی عمارت کو زھا حدید آرکیٹکٹس نے ڈیزائن کیا ہے۔
 
image
سپین کے فونٹنارس ڈیلس الفورنس میں انگوروں کے باغ میں بنی اس عمارت کو ریمن اسٹیوے سٹوڈیو نے پیش کیا ہے۔
 
image
اٹلی کے شہر میلان میں فن تعمیر کے اس ہاؤس ایموشن نامی تجریدی نمونے کو ٹبانلیوگلو آرکیٹکس نے پیش کیا ہے اور اسے ایک پلیٹ فارم پر ٹیوب سے بنایا گيا ہے۔
 
image
آکسفورڈ یونیورسٹی میں رہائشی اورتعلیمی جگہ فراہم کرنے والے ایگزیٹر کالج کوہن کواڈرینگل کو ایلیسن بروکس آرکیٹکٹس نے ڈیزائن کیا ہے۔
 
image
گریس کے کارپاتھوس میں تعمیر ہونے والی اس عمارت کا ڈیزائن او او اے کے آرکیٹکٹس نے کیا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A research centre in Riyadh, a village lounge in rural China and a mosque without a minaret in Iran are among the projects shortlisted in the World Architecture Festival Awards 2018.