اب وہ وقت آ گیا، چلو نکلو اور 25 جولائی کو اپنے
ووٹ کے حق کو استعمال کرو اور اپنی طاقت کو دکھاو ۔
ہم نے آپ کے لیے کچھ ہدایات کو ترتیب دیا ہے جو ووٹ ڈالنے کے عمل میں معاون
ثابت ہونگی ۔
جو یہاں درج ہیں :-
1-سب سے پہلے تو آپ کو اپنے شناختی کارڈ نمبر کو درج کر کے 8300 پر مسیج
بھیجنا ہے، اس سے آپ کو آپ کے شماریاتی نمبر اور سلسلہ نمبر کا پتا چل جائے
گا ،اب اس مسیج کو محفوظ کر لیں اور ان نمبروں کو ایک کاغذ پر لکھ کر
شناختی کارڈ کے ساتھ پرس میں رکھ لیں ۔
2-اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ کو ووٹ ڈالنے
اپنے ساتھ اصلی شناختی کارڈ ہی لے کر جانا ہے بصورت دیگر آپ ووٹ نہیں ڈال
سکتے ۔
آپ اپنے وقت کا حساب لگا کر نکلیں کیونکہ وہاں پولنگ اسٹیشن پر آپ کو
انتظار کرنا بھی پڑ سکتا ہے ۔رش سے پریشان نہ ہوں اور اپنی باری کا انتظار
کریں اس کے لیے آپ کو حوصلے کا مظاہرہ کرنا ہے ۔
ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے سے پہلے آرام دہ جوتا پہن لینا مناسب ہے کیونکہ وہاں
آپ کو اپنے ووٹ ڈالنے کے لئے لائن چلنا اور کافی وقت کےلیے کھڑا رہنا بھی
پڑ سکتا ہے ۔
اپنے ساتھ ایک پانی کی بوتل بھی رکھیے اور اگر چھتری بھی لے لیں تو بہتر ہے
۔
اور اپنی ایک خوبصورت سی سلفی بھی لیں ، " اب ووٹ ڈالو " کے ہیش ٹیگ کے
ساتھ اسے اپنے حلقہ احباب کے ساتھ شیر کریں اور دوسروں کو بھی تحریک دیں کہ
وہ ووٹ ڈالیں ۔
اب ہمارے پاس وقت ہے اور ہمیں اس وقت سے فائدہ اٹھانے چاہیے . آپ لوگوں کے
ہاتھوں میں آنے والی نسلوں کا مستقبل ہے اس پاکستان کا مستقبل ہے ۔ نکلو
پاکستان کی خاطر ، نکلو اپنی آنے والی نسلوں کی خاطر ،اپنے مستقبل کی خاطر،
ووٹ آپ کے ضمیر کی آواز ہے اپنے ضمیر کی آواز سنو اور اگر اب نہیں سنو گے
تو پھر کب سنو گے۔
کل 25 جولائی اپنا ووٹ ضرور دیں اور اس دن کو تاریخ ساز دن بنائیں اور یہ
سب آپ کے ہاتھ میں ہے ۔
|