پاکستان: متوقع وزیراعظم سے متعلق چند دلچسپ حقائق

پاکستان کے عام انتخابات ہوچکے ہیں اور ان میں واضح برتری پاکستان تحریکِ انصاف نے حاصل کی ہے جس کے بعد اس سیاسی پارٹی کا پاکستان میں حکومت بنانا یقینی ہوگیا ہے- جس کے بعد ممکنہ طور پر پاکستان کے نئے وزیراعظم پاکستان تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان ہوں گے- عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد اپریل 1996 میں رکھی اور یہ سیاسی جماعت سال 2013 کے الیکشن میں پاکستان کی دوسری سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی جبکہ سال 2018 کے الیکشن میں فاتح قرار پائی- یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ عمران خان پاکستان کرکٹ کے عظیم کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں اور ان کا شمار دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلروں میں کیا جاتا تھا٬ اس کے عمران خان کے اپنی والدہ کے نام پر قائم کیے جانے والے کینسر کے اسپتال سے بھی سب واقف ہیں- لیکن ہم یہاں عمران خان سے متعلق جو دلچسپ حقائق پیش کر رہے ہیں ان کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں-
 

image
عمران خان کا مکمل نام عمران احمد خان نیازی ہے اور یہ پنجاب کے شہر لاہور میں 5 اکتوبر 1952 کو پیدا ہوئے- عمران خان کے والد کا نام اکرام اﷲ خان نیازی تھا جبکہ والدہ کا نام شوکت خانم تھا-
 
image
عمران خان پشتونوں کے مشہور قبیلے نیازی سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی صرف چار بہنیں ہیں جن کے نام علیمہ خانم٬ رانی خانم٬ روبینہ خانم اور عظمیٰ خانم ہیں-
 
image
جنوری 2017 کے اعداد و شمار کے مطابق عمران خان 50 ملین ڈالر سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں-
 
image
عمران خان نے ابتدائی تعلیم لاہور کے ایچیسن کالج سے حاصل کی اور بقیہ تعلیم کے لیے انگلینڈ کے رائل گرامر اسکول کا رخ کیا -
 
image
عمران خان نے 1975 میں فلاسفی٬ سیاست اور معیاشیات میں گریجویشن کی- یہ ڈگری انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے Keble کالج سے حاصل کی-
 
image
تیز رفتار باؤلر کے طور پر مشہور عمران خان کے کرکٹ کے میدان میں بھی کئی کامیابیاں سمیٹیں- تاہم جب 1987 میں عمران خان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تو انہیں یہ اپنا فیصلہ اس وقت کے پاکستانی صدر جنرل ضیاﺀ الحق کی درخواست پر تبدیل کرنا پڑا- جس کے بعد پاکستان عمران خان کی کپتانی میں 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوا-
 
image
مخلتف برطانوی اور ایشیائی اخبار خصوصی طور پر عمران خان کے میچوں پر کیے جانے والے تبصرے شائع کرتے تھے- ان اخبارات میں Outlook, Guardian, Independent, اور Telegraph شامل تھے-
 
image
عمران خان نے متعدد اسپورٹس نیٹ ورک کے لیے کئی کرکٹ میچوں پر کمنٹری بھی کی٬ ان نیٹ ورکس میں اسٹار ٹی وی٬ بی بی سی اردو٬ اور ٹین اسپورٹس بھی شامل تھے-
 
image
عمران خان کو پاکستان دوسرے سب سے اعلیٰ ایوارڈ ہلالِ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے- اور اس کے علاوہ بھی بین الاقوامی سطح پر عمران خان کئی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں-
 
image
سال 2009 میں آئی سی سی کی جانب سے عمران خان کو ہال آف دی فیم میں بھی شامل کیا گیا تھا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Imran Khan became an inspiration to youngsters for venturing into cricket on an international level. He rose to popularity with his amazing talent as one of the finest cricketers Pakistan has ever produced. His journey of transforming from the biggest heartthrob of cricket to an influential politician is highly impressive and motivating.