’بکھرتے رنگوں‘ کے عنوان سے بی بی سی کے قارئین کی جانب
سے بھیجی گئی تصاویر
|
|
جان براؤن: میرے ایک دوست کے پاس پالتو مینڈک ہیں اور اس نے مجھے ان کی
تصاور بنانے کی اجازت دی۔ ہم نے مینڈکوں کو آزادی سے جو ان کی مرضی تھی
کرنے دیا۔
|
|
یہ تصویر وینی راتھبون کی ہے وہ کہتی ہیں کہ اس تصویر میں نیمبیا کی خاتون
نے جلد کو سورج کی گرمی سے بچانے کے لیے مکھن اور گارے کا لیپ لگا رکھا ہے۔
|
|
پیٹر ایلیس: ان فلیمینگوز کو جنوبی افریقہ کے علاقے پریٹوریا میں نیشنل
زولوجیکل گارڈن میں عکس بند کیا گیا۔
|
|
کیلی سٹیفن کی تصویر، جس میں رائل نیول ایئر سٹیشن پر ریڈ ایروز جہاز فضا
میں رنگ بکھیر رہے ہیں۔
|
|
چی میرالس کی یہ تصویر دریائے سینٹ لارنس کی ہے۔ موسم گرما کی ایک رات جب
مونٹریال آتش بازی کا فیسٹیول منعقد کیا گیا ہے۔
|
|
برائن مورس کی تصویر میں نیویارک کے اتوار بازار میں رکھی ہوئی تازہ لال
مولیاں
|
|
لوئسیا پرویس کی اس تصویر میں میانمار میں ایک بودھ بخشو خوشگوار موڈ میں
گزرتا جا رہا ہے اور سفید عمارت پر چلتے ہوئے اس کا سرخ لباس انتہائی دلکش
منظر پیش کر رہا ہے۔
|
|
ڈیوڈ ہنٹر کی یہ تصویر آسٹریلیا کے شہر میلبرن کی ہے جہاں ایک رہائشی عمارت
کے پیچھے سے جھلکتی دھنک کا خوش کن منطر۔
|
|
ڈینیئل فرون کی اس تصویر میں رنگین کپڑے پر رکھی یہ ننھی سی آبدوز
|
|
جان ایلن کہتے ہیں کہ میں نے کئی دن تک گل لالہ کی کئی تصاویر لیں لیکن جب
یہ خشک ہو کر جھڑنے لگے تو ایک الگ ہی کہانی بیان کر رہے تھے۔ یہ اب بھی
خوش رنگ تھے لیکن وقت کے بیت جانے کے احساس کے ساتھ۔
|
|
لیز گولڈینگ نے نیلے چمکدار پول میں موجود اس فلوٹ کی تصویر بنائی۔ |
|