کیا میرے سوالوں کا جواب ھے ؟

ناجانے کیوں جب سے مخصوص نشستوں کا سنا ھے کیوں عشق لیلی کی طرح میرے دماغ پر چند سوالوں کا قبضہ سا ھو گیا ھے کوئی اہل علم ؤ ہنر مجھے سمجھا ہی دیں!!!

میں ایک عام مزدور پاکستانی ھوں اپنے وطن عزیز کی ترقی چاہتا اور اپنے آنے والی نسل کے بہتر مستقبل کے لیے دعا گو بھی ھوں. میرا پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں سے سوال اور التجا ھے کی.....
کیا پاکستان میں 25جولائی 2018 کو ھونے والے الکیشن اور اس کے نتیجے میں اپنے اپنے حلقے سے جیتنے والے لوگ کافی نہیں ہیں آئندہ حکومت اور قانون سازی کے لیے جو تمام سیاسی جماعتوں سمیت الیکشن کمیشن کو خصوصی نشستوں کی ضرورت درکا ھوتی ھے ؟؟
کیا یہ طریقہ کار تبدیل نہیں ھو سکتا کہ اپنی مرضی سے جسکو چاہو سیٹ عطا کر دو اور وہ اگلے پانچ سال سیاسی جماعتوں کے لیے وفا داری نبھاۓ اور تنخواہ عوام کی جیب سے دی جایں ؟
کیا میرے اہل وطن نے تبدیلی کی بنیاد نہیں رکھی؟ اگر تبدیلی کی بنیاد جا چکی ھے اور اللہ پاک کی رحمت خاص سے پاکستان کا مستقبل روشن سے روشن تر ھوتا ھوا نظر بھی آتا ھے. انشاءاللہ... تو پھر یہ مخصوص نشستوں کا ڈرامہ بند کیوں نہیں ھو سکتا ؟
کیا اب مخصوص نشستوں پر بھی سابقہ لوگ ہی آۓ گۓ ؟
کیا سر ان مخصوص نشستوں پر نئے نوجوان نسل میں سے نئے نوجوان چہرے پاکستان تحریک انصاف کے نعرے کو مضبوط نہیں کریں گۓ ؟
کیا اس سال مخصوص نشستوں پر تجربہ حاصل کرنے کا سبب نہیں بنے گے ؟اور کیا اگلے پانچ سال میں وہ سیاسی طور پر مضبوط سیاسی وابستگی اختیار نہیں کریں گۓ ؟
کیا سر انکے موجودہ جنون, عشق وطن, جستجو تبدیلی کے جزبے کو پروان چڑھنے میں پاکستان تحریک انصاف کو مدد نہیں کرنی چاہئے ؟
کیا سر ہار جانے والے لوگ مخصوص نشستوں پر دوبارہ حکومت کا حصہ بن کر پاکستان کے مستقبل کے لیے اپنی لگن کا ثبوت دیں گۓ ؟
سر جنکو عوام نے رد کر دیا ھو یا پھر جنکے پاس عوام میں جا کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہی نہ ھو تو وہ کیا تبدیلی کا علم بلند کریں گۓ ؟
اللہ کے لیے اس نظام کو, اس آئین پاکستان کو جوکہ اپنی اصلی شکل میں نظر نہیں آتا, کیونکہ اس ملک کے طاقت ور طبقے نے اپنے اصول زندگی کے مطابق بدل دیا ھے اسکو بھی بدلو تاکہ ناصرف پاکستان قانونی طور پر مضبوط ھو بلکہ پاکستان کی نئی نسل اپنی اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا عہد کریں کیونکہ یہ وطن کلمہ طیبہ کی مضبوط بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا...
یاد رکھنا اہل وطن کے حکمرانون اگر اب بھی تم نے اللہ کے نام پر, رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نام پر وجود میں آنے والے ملک اسلامی کو اسکی اصل شکل ؤ حسن سے دور رکھنے کی ناکام کوشش کی اور عوام کو غلامی ؤ لا علمی کی دلدل سے نکالنے کی بجاۓ انکو ضروریات زندگی کی جہنم میں مذید دفن کیا تو انشاءاللہ میرا پیارا ملک پاکستان اور یہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے والی مسلمان قوم تو اپنا وجود, نام ؤ نشان اللہ کی رحمت خاص سے قائم رکھ سکتی ھے مگر تمہارا نام بھی باقی نہ رہے گا تخت دنیا کی حکمرانی کے ناموں میں..... انشاءاللہ

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 876 Articles with 558138 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More