ورلڈ کپ فاتح کپتان عمران خان جمعہ کو پارلیمنٹ سے
پاکستان کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں اور آج انہوں نے اپنے نئے عہدے
کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔ عمران خان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ وزارت
عظمٰی تک پہنچنے والے دنیا کے پہلے ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔ عمران خان کے علاوہ
دنیا کے کئی اور معروف کرکٹرز بھی سیاست کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں- اسی
حوالے سے ہم یہاں چند معروف کرکٹرز اور ان کے سیاسی کیریئر کا ذکر کریں گے-
|