پولیس کے اسلحہ خانے میں اصلی کے بجائے کھلونا رائفلیں

پیراگوائے میں پولیس کے اسلحہ خانے میں موجود 42 جدید اور طاقتور رائفلوں کے بجائے وہاں پلاسٹک اور لکڑی کی بنی کھلونا رائفلیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے کیونکہ اصلی رائفلیں چوری ہو گئی ہیں۔

اسلحہ خانے کے معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ جدید رائفلوں کی بجائے اب وہاں پلاسٹک اور لکٹری سے بنی کھلونا رائفلیں موجود ہیں۔
 

image


اسلحہ خانے میں چھاپے کے احکامات اُس وقت جاری کیے گئے جب پولیس کی ان رائفلوں کی بلیک مارکیٹنگ کے بارے میں اطلاعات سامنے آئیں جہاں یہ دس ہزار ڈالر تک میں فروخت ہوتی ہیں۔

یہ رائفلیں اسلحہ خانے میں موجود تھیں لیکن قابلِ استعمال تھیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ پولیس کی چوری ہونے والی رائفلیں ارجنٹینا اور برازیل سمگل کر دی گئی ہیں۔

ادھر پڑوسی ملک برازیل میں بڑے پیمانے پر پیراگوائے سے آنے والے غیر قانونی اسلحے کی کھیپ پکڑے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

پیراگوائے کے خبر رساں اداروں نے جعلی رائفلوں کی تصاویر جاری کی ہیں اور اسے ملک میں پولیس کی تاریخ کا ’شرمناک ترین سکینڈل‘ قرار دیا ہے۔

پیراگوائے میں پولیس کے لیے پرانے اسلحے کو تبدیل کر کے اب نیا اسلحہ خریدا جا رہا ہے۔
 


مارکیٹ میں پولیس کو ملنے والی جدید رائفلیں دستیاب ہونے کے بعد فوج نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا۔ جس کے بعد پولیس کے اسلحہ خانے کا معائنہ کیا گیا اور وہاں اصلی رائفلوں کی جگہ کھلونا رائفلیں ملیں۔

اسلحہ خانے کے انچارج کو تبدیل کر دیا گیا ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Paraguayan police are investigating the theft of 42 rifles from a depot that were replaced with toy ones, Minister of the Interior, Ernesto Villamayor said on Monday. The air rifles were replaced with replicas made from plastic or wood.