تیرے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
میں ایک سادہ مزاج آدمی ہوں ، یہ میں نہیں کہ رہا یہ لوگوں کا خیال ہے جو
کسی حد تک درست بھی ہو سکتا ہے
لیکن جب سے ہمارے وزیر اعظم نے سادگی کی بات کی ہے ، میری بھی خواہش ہے کہ
میں ایک سادہ زندگی بسر کروں اور قوم بھی سادہ زندگی گزارے
اگر ایسا ہو گیا تو ہمارے ۵۰ فیصد مسائل تو ایسے ہی ختم ہو جائینگے
یہ کہنا بہت آسان ہے اور کرنا بہت مشکل ہے تو میں نے یہی بہتر سمجھا کہ
ایسا کوئ دعویٰ نہ کروں جس پر عمل نہ کر سکوں
اس طرح کم از کم یہ تو کہہ سکوں گا کہ مجھ بے عمل نے اس پر تو عمل کیا کہ
اے ایمان والو ! وہ بات کہتے کیوں ہو جو کرتے نہیں
حکومت کی اپنی مجبوریاں اور حزب اختلاف کی اپنی مجبوریاں ہوتی ہیں مگر
حکومت وقت کو تھوڑا سا وقت ملنا چاہیے کہ اُس کا رُخ نظر آنا شروع ہو جاۓ
کہ اُس کی سمت نظر آجاۓ
آب خواہشات کا کیا کریں جو پیچھا نہیں چھوڑتی اور اگر چھوڑ بھی دیں تو
لوگوں کا کیا کریں جو کسی کو نہیں چھوڑتے اور اگر وہ چھوڑ بھی دیں تو میڈیا
پکڑ لیتا ہے
کبھی کبھی دل چاہنے لگتا ہے کہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر ایک پہاڑی پر سستی سی
ایک ایکڑ زمین ہی لے کر ایک سادہ زندگی بسر کروں یا ایک سستا سا سیکنڈ ہینڈ
ہیلی کوپٹر لوں اور سستے سفر پر روانہ ہو کر دنیا والوں کو اپنی سخت زبان
سے محفوظ رکھوں اور خود بھی اُن کی بے جا مداخلت سے محفوظ رہوں اور اس طرح
کے خواب دیکھتا رہوں جو پورے نہ بھی ہوں مگر اُمید پر قائم رکھیں جس پر یہ
دنیا قائم ہے اور مایوسی کے بجاۓ خدا سے رحمت کی اُمید لئے خدا کے بے شمار
احسانات کا شکر ادا کر سکوں جو اُس نے مجھ پر اور میرے والدین پر کیے ہیں
|