پاکستان: پہلی اور تاریخی زلمی مدرسہ لیگ النجوم رائزرز نے جیت لی

زلمی مدرسہ لیگ پشاور زلمی کا شاندار اقدام ہے. یونس خان
زلمی مدرسہ لیگ کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا , جاوید آفریدی

پاکستان کی پہلی زلمی مدرسہ لیگ النجوم رائزرز نے جیت لی. پاکستان کی پہلی اور تاریخی زلمی مدرسہ لیگ کا شاندار فائنل ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں کھیلا گیا . فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے الواحدہ فائٹرز نے تین وکٹوں پر ایک سو چار رنز بنائے . عادل نواز بیالیس اور جیلیل بیس رنز بناکر نمایاں رہے.
 

image


النجوم کی جانب سے حارث اور لقمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی. جواب میں النجوم رائزرز نے ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر حاصل کر کے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا. جیت کے بعد النجوم رائزرز کے کھلاڑیوں اور حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا.

پاکستان کے لیجنڈ بیٹسمین یونس اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے .یونس خان, چیرمین پشاور زلمی جاویدآفریدی, ہیڈکوچ محمد اکرم , وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور دیگر نے انعامات تقسیم کیے.
 

image


اس موقع پر یونس خان نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ پشاور زلمی فاؤنڈیشن کا بہترین اقدام ہے. مدارس کے طلبا کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنا احسن اقدام ہے . ان مدارس سے جہاں کرکٹ کا ٹیلنٹ سامنے آئیگا وہیں مذہبی روادای کو فروغ ملے گا .

چئیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن پاکستان اور خیبر پختونخواہ میں خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی. زلمی فاؤنڈیشن کے تحت زلمی مدرسہ لیگ کے انعقاد سے مدارس کے طلبہ کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کا مشن شروع کیا ہے اس آگے بڑھائیں گے اور مستقبل میں پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد کریں گے.
 

image

پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ اور ہیڈکوچ محمد اکرم نے کہا کہ مدارس کے طلبا کو اس لیگ کے بعد کرکٹ کھیلنے کا سامان اور کوچنگ مہیا کریں گے .
 

image

زلمی مدرسہ لیگ میں خیبر پختونخواہ کے بارہ مدارس نے شرکت کی. لیگ کو پاکستان کے ساتھ غیر ملکی میڈیا میں بھی نمایاں کوریج ملی.
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The Al Najoom Risers Friday won the final match of first-of-its-kind Zalmi Madrassa Cricket League held here at the Arbab Niaz Stadium. The four-day event opened on Tuesday with an aim to mainstream the Madaris youth, eradicate violent extremism and promote peace and tolerance in the society through sports.