ای لائبریری اوکاڑہ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا ای روز گار منصوبہ

ای لائبریری اوکاڑہ کا باقائدہ افتتاح محترم جناب ڈاکٹر محمد ارشاد ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے مورخہ 5مئی 2018 کو کیا۔افتتاحی تقریب میں اوکاڑہ یونیورسٹی کے رجسٹرار جناب ڈاکٹرواجد، ڈاکٹر خالد سلیم ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور ڈاکٹر محمد شعیب ڈین فیکلٹی آف میتھمیٹکس شامل ہوئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اوکاڑہ جناب خورشید جیلانی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے بھی عام دوستی کے رشتے کو مظبوط بنانے اور اپنے معاشرے میں رائج و ترغیب کے لیئے اپنے جذبات و احساسات اور نیک خواہشات کا اظہار اس پر وقار تقریب میں شریک ہو کر کیا۔ای لائبریری پراجیکٹ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ کی تمام تکنیکی معاونت کا سہرا پنجاب ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف اور ان کی انتھک ٹیم ممبران کے نام جاتا ہے۔ خاص طور پر ساجد لطیف صاحب اور کاشف فاروق صاحب کے ماہرانہ کردار کا ذکر نہ کرنا بھی نامناسب ہو گا۔ جنہوں کی دن رات کی محنت سے اس پراجیکٹ کوایک حقیقی روپ دیا۔ ساجد لطیف صاحب جو کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈی۔جی ھیں انہوں نے ای سٹیمپنگ پراجیکٹ اور اس کے علاوہ بہت سے دوسرے منصوبوں میں بھی اپنی صلاحییتں منوا چکے ہیں۔ ڈائریکٹر کاشف فاروق صاحب ای لائبریری پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ ای لرننگ پنجاب پروگرام میں بھی سرگرمی سے اپنا اپنا کردار بدرجہ احسن ادا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عمر سیف اور ان کی ٹیم نے انقلابی اقدامات کرتے ہوئے صوبہ پنجاب میں 20 ای لائبریریز قائم مکر کے صوبہ بھر کی نہ صرف خدمت کی ہے، بلکہ عوام کو علم کے حصول میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بھی روشناس کرانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ڈاکٹر محمد رمضان کنسلٹنٹ ای لائبریری پراجیکٹ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان میں وہ اب تک انفرادی طور پر 30 لائبریریز قائم کر چکے ہیں۔ڈاکٹر محمد رمضان کنسلٹنٹ ای لائبریری پراجیکٹ نے 2014میں ساؤتھ ایشین لائبریری انٹرنیشنل کانفرنس کی لمز یونیورسٹی میں میزبانی کی۔ آپ اس وقت لمز یونیورسٹی لائبریری کے سربراہ کے طور پر اپنی خدمات عرصہ 16سال سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لمز یونیورسٹی کی لائبریری اپنے معیار، جدید ترین ٹیکنالوجی، ریسرچ اور اپنی خدمات کی وجہ سے یورپی ممالک کی لائبریریز کے ہم پلہ ہے، جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں لمز یونیورسٹی کی لائبریری کا کوئی ثانی نہیں۔ ڈاکٹر عطاالرحمان سابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لمز یونیورسٹی لائبریری کے سپیشل وزٹ کے موقع پر لائبریری کے انتظامات ، ریسرچ، اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگاہی کی بہت تعریف کی،ڈاکٹر محمد رمضان کے ساتھ میٹنگ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ڈیجیٹل لائبریری پراجیکٹ میں معاونت کا کہا، جس میں ڈاکٹر صاحب کے کردار کی بدولت پاکستان اب لائبریری کے میدان میں بین الا قوامی دنیا کی برابری کر رہا ہے۔ڈاکٹر محمد رمضان نے قومی خدمت کے جذبہ کے تحت ہی حکومتِ وقت سے اپنے ویزن اور انڈر اسٹینڈنگ سے آگاہ کیا اور اسی بین الا قوامی کانفرنس میں لائبریری کلچر کو رائج کرنے کی کمٹمنٹ لی۔ بلکہ اس کمٹمنٹ کا باقائدہ فالو اپ کیا جس کے نتیجے کے طور پر وزیرِ اعلیٰ نے صوبہ پنجاب میں ای لائبریری پراجیکٹ کا افتتاح کیاوزیرِ اعلیٰ پنجاب کی نظر انتخاب پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف پر ٹھہری، ڈاکٹر عمر سیف اور ان کی انتھک ٹیم پچھلے کئی سالوں سے پاکستان کو درپیش چیلینجز کا کامیابی سے حل کرنے کی جستجو میں کوشاں لکھتے ہیں۔ پاکستان ڈاکٹر عمر سیف اور ان کی ٹیم کی بدولت جنوبی ایشیا ء میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت نمایاں دکھائی دے رہا ہے۔ ابھی حال ہی میں بل گیٹس نے ان کے کردار کو سراہتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف PITB شعبہ صحت میں UNITED NATIONS کو نا صرف عالمی ایوارڈ سے نوازا بلکہ لاہور میں ادارہ یونیسکو کی لاہور میں آفس چیئر منتخب کیا جا چکا ہے۔ مملکتِ پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں کامیابیوں کا ذکر ڈاکٹر عمر سیف کے بغیر نا مکمل ہے ، دور حاضر میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مرہون منت ہے، دور PITBجیکٹ بھی e-ROZGAAR کی بدولت ہم درپیش چیلنجز کا آسانی سے مقابلہ کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔بین الاقوامی طور پر پاکستانی بہت سا قیمتی زرِ مبادلہ کما کر ملک و قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں۔ڈاکٹر عمر سیف پاکستان میں ROBOTICS کی فیلڈ میں بھی اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر قوم کی خدمت کرتے نظر آتے ہیں۔ وہ پاکستان بھر سے بہترین فیکلٹی کا انتخاب کر ے INFORMATION TECHNOLOGY کو ملک بھر میں صفِ اول کی یونیورسٹیوں میں بہت کم عرصے میں لا کھڑا کیا ہے۔

پروگرام میں متعین کردار e-ROZGAR، ای لائبریریز بھی اپنے اپنے شہروں میں ادا کرنے کے لیئے تیار ہیں۔ ان لائبریریز میں دنیا کے نئے انداز کاروبار کے لیئے بھی Special workshop / seminars کی entrepreneurship پر اپنا entrepreneurship انداز کاروبار PITB استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کردار بدرجہ احسن ادا کر رہا ہے غرض یہ کہ ان اقدامات سے تسلسل سے ہم آسانی غیر ملکی سرمائے کا رخ اپنی طرف کامیابی سے موڑ سکتے ہیں۔"آؤ قوم کو تعلیم دیں" کے مقصد سے لیس جذبہ کے تحت ای لائبریری پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔ پاکستان میں کتب بینی، ریسرچ، علم دوستی اور محبت و اخوت کو فروغ دینے کے لیئے انفارمیشن ریسورس سنٹر پنجاب کے 20اضلاع میں قائم کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ ان لائبریریز کے بھر پور کردار ادا کرنے سے معاشرے میں مثبت پیش رفت کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے میں بھی مدد ملے گی۔

Muhammad Ibrahim
About the Author: Muhammad Ibrahim Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.