جاپان ایک دوسری دنیا ہے

کاماکورا کے عظیم بدھا کاماکورا ڈائی بوٹسو

جاپانی ثقافت روایتی اور جدید طرز زندگی کے منفرد امتزاج کے لیے مشہور ہے۔ ملک کی ایک بھرپور تاریخ اور ثقافتی ورثہ ہے جو آج بھی بہت زیادہ رائج ہے۔ جاپانی اور مغربی ثقافتوں کے درمیان سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ جاپان مغربی ثقافتوں کے مقابلے میں بہت زیادہ اجتماعی ہے۔ جاپان میں گروپ فرد سے زیادہ اہم ہے اور کمیونٹی کی ضروریات اور خواہشات پہلے آتے ہیں۔ ٹیم ورک، تعاون اور گروپ میں یا معاشرے میں ہم آہنگی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔گفتگو اور باہمی روابط میں انفرادیت انسان کے چہرے پر سرد مہری نمایاں کر دیتی ہے، ایسا سوچنا ہے جاپانیوں کا۔جب کہ بات چیت کا بالواسطہ طریقہ اندھیرے میں تیر چلانے کے مترادف ہے، یہ کہنا ہے مغربی عوام کا۔جاپانی سوچ کے مطابق کوئی انسان کسی دیگر انسان سے بہتر نہیں بلکہ مختلف ہے۔
جاپانی تہذیب کے مطابق ہر انسان دیگر انسان کو اپنے سے بہتر خیال کرتا ہے اور اس وجہ سے ہر ملاقات کے شروع اور خاتمہ پر نہایت ادب و احترام کے ساتھ سر جھکا نا اس کا ثبوت ہے اور ایک مرتبہ نہیں بلکہ بار بار سر جھکانا تو اس سوچ کی مزید تصدیق ہے۔جبکہ مغربی تہذیب میں اس اندازِ فکر کو محض وقت کا زیاں سمجھا جاتا ہے۔سڑک پر پیدل چلتے ہوئے یا کسی سوار ی پر سوار دیگر انسانوں کو پہلے راستہ دینے کی ترجیحی عمل کو جاپانی طرزِ زندگی میں اس قدر اہمیت حاصل ہے کہ اس میں کوئی بھول چوک کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جبکہ مغربی دنیا میں ایسا کرنا محض قانون کی پابندی تک ہی بہتر ہے۔اب نہ معلوم اس اندازِ فکر میں گوتم بدھ کی تعلیمات کا کتنا دخل ہے کسی کو نہیں معلوم، لیکن کریڈٹ تو ان تمام مجسموں کو جاتا ہے جو جاپان بھر میں نہایت عزت و احترام کے ساتھ نصب کئے گئے ہیں اور ان کی عبادت کی جاتی ہے جیسا کہ کاماکورا شہر میں ڈائی زان پہاڑی پر جوڈو شو فرقے کے ایک جوڈوشینجی مندر میں۔یہ مندر کاماکورا کے عظیم بدھا کاماکورا ڈائی بوٹسو کے نام سے مشہور ہے جو امیتابھ کا ایک یادگار بیرونی کانسی کا مجسمہ ہے اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کے لیے کاماکورا کی تجویز میں شامل بائیس تاریخی مقامات میں سے ایک ہے۔
Syed Musarrat Ali
About the Author: Syed Musarrat Ali Read More Articles by Syed Musarrat Ali: 262 Articles with 210907 views Basically Aeronautical Engineer and retired after 41 years as Senior Instructor Management Training PIA. Presently Consulting Editor Pakistan Times Ma.. View More