بچوں کی پرورش دنیا کا سب سے مشکل ترین کام ہے- پرورش کے
دوران والدین کو متعدد چھوٹے چھوٹے مسائل کا سامنا رہتا ہے مثلاً کبھی بچے
دوائی آسانی سے نہیں پیتے تو کبھی انہیں نہلانا انتہائی دشوار ثابت ہوتا ہے-
لیکن ان پریشانیوں سے بچاؤ بھی کوئی مشکل کام نہیں- اس کے لیے آپ کو صرف
چند آسان اور مفید ٹپس کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا-
|
|
یہ حقیقت ہے کہ بچوں کو دوائی پلانا مشکل ترین کام ہوتا ہے کیونکہ وہ اسے
ناپسند کرتے ہیں- لیکن اس تصویر میں دکھائے گئے دوا پلانے کے طریقے کو اپنا
کر آپ اپنی یہ مشکل آسان کرسکتے ہیں-
|
|
اکثر والدین اس بات سے پریشان دکھائی دیتے ہیں کہ بچے گھر کی دیواریں گندی
کردیتے ہیں- مگر آپ تھوڑی سی محنت کر کے بچوں کو دیوار پر اس طرح پیپر رول
آویزاں کر دیں گے تو آپ کی پریشانی بھی ختم ہوجائے گی اور بچوں کی تخلیقی
صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا-
|
|
کون کہتا ہے کہ بچے کام نہیں کرتے؟ اکثر ہم چھوٹی چھوٹی چیزیں کہیں رکھ کر
بھول جاتے ہیں یا بچے کہیں شرارت میں رکھ دیتے ہیں اور بتاتے نہیں ہیں- اگر
آپ ان چیزوں کی ڈرائنگ بنا کر بچوں کو ایک کھیل کی طرح انہیں تلاش کرنے کا
کہیں گے تو وہ ضرور آپ کو یہ چیزیں لا کر دیں گے-
|
|
عام طور پر بچوں کو نہلانا بھی ایک مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے جس میں بچوں کے
ساتھ ساتھ والدین کی چیخنے کی آوازیں بھی آرہی ہوتی ہیں- لیکن بچوں کے لیے
اس عمل کو بھی کھیل بنائیے جیسے کہ اس تصویر میں دکھائی دے رہا ہے-
|
|
ٹوائلٹ پیپر رول کو اگر بچوں سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ان پر ربڑ بینڈ
چڑھا کر رکھیے-
|
|
گاڑی میں بیٹھ کر بچوں کا لڑنا ایک عام سی بات ہے- لیکن آپ ان بچوں کی
نشستوں کے درمیان cardboard استعمال کر کے اس لڑائی میں رکاوٹ پیدا کرسکتے
ہیں-
|
|
بچوں کے لیے یہ جھولا تخلیق کرنا ایک دیسی طریقہ ہے لیکن انتہائی کارآمد
بھی ہے- بچے اس جھولے میں اپنی دنیا میں مست رہتے ہیں اور والدین کو بلاوجہ
تنگ نہیں کرتے-
|
|
آپ چھوٹے بچوں کی استعمال شدہ اشیاﺀ کو دوبارہ استعمال کے قابل بنا سکتے
ہیں- جیسے کہ اس تصویر میں ایک Baby Cot Bed کو بچوں کے لیے ہی ایک دلچسپ
ڈیسک میں تبدیل کیا گیا ہے-
|
|
کھیل کے دوران گڑیا کے بال ہمیشہ خراب ہوجاتے ہیں جس سے
گڑیا بدنما ہوجاتی ہے- آپ اسے دوبارہ خوبصورت بنانے کے لیے گڑیا کے بالوں
ہئیر کنڈیشنر اور پانی سے دھوئیں- |