انوکھا دھوکہ٬ باسی مچھلی کیسے فروخت ہوئی؟ ویڈیو

حال ہی میں کویت میں ایک مچھلی فروخت کرنے والی دکان کو اس وقت حکومت کی جانب سے سیل کردیا گیا جب یہ انکشاف ہوا کہ جب فروخت کے لیے مچھلیوں کو تازہ دکھانے کے لیے انہیں پلاسٹک کی آنکھیں لگائی جاتی ہیں-
 

image


دکان کے مالکان کے خلاف یہ ایکشن اس وقت لیا گیا جب گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ایسی مچھلی کی تصاویر وائرل ہوگئیں جسے پلاسٹک کی آنکھیں لگا کر فروخت کیا گیا تھا مگر اچانک مصنوعی آنکھ واپس نکل گئی اور نیچے سے اصلی زرد آنکھ ظاہر ہوگئی-

متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مچھلی فروشوں کی اس دھوکہ دہی کی سخت مذمت کی گئی اور ساتھ ہی حکام سے مطالبہ بھی کیا گیا کہ ان دھوکے بازوں کو گرفتار کے بھاری جرمانہ عائد کیا جائے-

اس سب کی شروعات اس وقت ہوئی جب Ayman Mat نامی فیس بک صارف نے مچھلی دھونے کی ویڈیو پوسٹ کی- مچھلی دھونے کے عمل کے دوران ہی مچھلی کی مصنوعی آنکھ اچانک باہر آجاتی ہے-
 


اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے دیکھا اور اس پر متعدد مضحکہ خیز تبصرے بھی کیے گئے- لیکن کویتی حکام نے اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس دھوکے بازی میں ملوث دکان کے خلاف کاروائی شروع کردی-
YOU MAY ALSO LIKE:

A fish shop in Kuwait was recently shut down by authorities after it was revealed that the fishmonger was sticking plastic googly eyes on the fish in an attempt to make them look fresher.