کافرہے توشمشیرپہ کرتا ہے بھروسہ
مومن ہے تو بے تیغ لڑتا ہے سپاہی
اگرآج ہم آزاد ملک میں رہ کرآزادی سے اپنی عبادات اپنے کاموں کو انجام دے
رہے ہیں تو یہ صرف ہمارے شہیدوں کی بدولت ہیں جنہوں نے ورنہ آج بھی غیرمسلم
ممالک میں مسلمانوں کو نماز پڑھتے ماردیتے ہیں میری کیا کسی کی بھی اتنی
اوقات کہاں کہ وہ 6ستمبرکی تاریخ لکھ سکے مگرہرکالم نگاراپنی کوشش سے
اپناپیغام دیتاہے کہ کہیں کسی کو بھی اس کی سمجھ آجائے تو ایماں جاگ جائیں
سینے چاک ہوجائیں ،معجزوں کا ادراک ہوجائے اس میں عقیدت ومحبت کی باتیں ہیں
جو عقل والوں کیلئے بالا تر ہیں کیوں کہ جس کے پاس عقل ہووہ دل سے کام نہیں
لیتا اور محبت و عقیدت کے فیصلے دل کرتا ہے نہ کہ عقل ۔بھارت نے اصل میں
پاکستان کے خلاف سازشی چال اس وجہ سے چلی کیونکہ اسے 1962جو تبت کے میدان
میں چین نے شکست دی تو اس کا داغ دھونے کیلئے اس نے 1965میں پاکستان کی طرف
رخ کیا۔جیسا کہ بھارتی فوج ایک طاقت ور فوج ہے اور اسے اس چیز کا غرور بھی
رہتا ہے جس کی وجہ سے عوام کے خون پسینے کی کمائی بھی ان پرلٹائی جاتی ہے
تاکہ یہ اپنے ملک کیلئے کوئی کارنامہ سرانجام دے سکیں انڈیا نے 1971کی
کامیابی کو 1965سے کرارہاہے تاکہ عوام اپنی فوج پرغصہ ٹھنڈارہے اگرہم سے
ہمارا بازو الگ کیا گیا تو اس میں سارابھارت کاہی ہاتھ ہے جسے ہمارے
حکمرانوں کے ڈگمگاتے حوصلوں نے مزیدتقویت بخشی جس کی وجہ سے ملک کو دوحصے
ہونا پڑا۔بھارت کاخیال تھا کہ وہ پاکستان کے اہم حصوں پر قبضہ کرلیں گے اور
6ستمبر1965کولاہورمیں بیٹھ کرپائے کے مزے لیں گے توانہوں نے 600ٹینک اور
کئی گنا زیادہ فوج لے کرپاکستا ن پر حملہ کردیا مگرانہیں کیا پتا تھا یہ وہ
قوم ہے جو 313پورے لشکر کو نیست ونابود کردیتی ہے توپھرکیا تھا کون فوجی
اور کون سویلین سب اپنے ملک کے دفاع کیلئے جٹ گئے جس کی وجہ سے بھارتی فوج
بھاگنے پر مجبورہوگئی اس جنگ میں جتنے بھی بھارتی فوجی پکڑے گئے ان کا کہنا
تھا کہ ہم جوبم پاکستان کی طرف پھینکتے نہ وہ پھٹتااورنہ کوئی نقصان ہوتا
مگرجب اس قوم کے فوجی بم ہماری طرف پھینکتے وہ فوراًپھٹ جاتا اور ہمارا بہت
نقصان ہوتاجس کی وجہ سے ہمارے حوصلے پست ہوگئے اور ہمارے جوان دہشت میں
بیٹھ گئے ۔چونڈہ کے محاذ پر ہمارے وطن کے بہادرسپوتوں نے سب سے بڑے ٹینک
حملے کو وہاں کاٹینک قبرستان بنادیاپاکستان کے نڈرسپاہی اپنی جانوں کے
نذرانے دیتے ہوئے بھارتی مورچوں میں گھس کر ان کو بھاگنے پرمجبورکردیا۔راجہ
عزیزبھٹی شہید،محفوظ شہید،شبیرشریف شہید،محمداکرم شہید،محمدسوارشہیدجیسے
جوانمردوں نے بھارت کے خواب کو چکنا چور کردیا۔ 1965کی جنگ میں جب دشمن کے
فضائیہ پائلٹ نے اپنی ساری گولیاں فائرکردیں اور پاکستان کا ایک پیسے کا
بھی نقصان نہ کرسکااس کے جواب میں ایم ایم عالم نے جن کے پاس 15سیکنڈکا
پاورفائرتھاہمارے پرsaber F-86تھا جس میں 15سیکنڈ کافائرٹائم ہوتا ہے اور
ایم ایم عالم نے ان 15سیکنڈ میں بھارت کے 5تیارے مارگرائے جو دنیا کا ورلڈ
ریکارڈ ہے نا ٹوٹا ہے اور نہ ٹوٹے گایاد رہے ایم ایم عالم غازی پاکستان بھی
رہے ہیں۔سنائی میں آتا ہے جب انڈیا کا کوئی طیارہ گرتا تو پاکستانی عوام کے
نعرہ تکبیرکے نعروں سے ملک گونج اٹھتا اور خوب پاک فوج کو داد دیتے اور
دعائیں کرتے آج بھی انڈیا پاکستان کا کرکٹ میچ ہورہا ہو توشور سن کے مجھے
بھی پاک بھارت جنگ 1965ضرور یاد آتی ہے ۔پاک فوج کے ساتھ ساتھ ہماری بحری
فوج اور فضائیہ نے بھی اس دھرتی کے سپوت ہونے کا خوب فرض ادا کیا بحری فوج
نے کم وسائل میں اپنی حدود میں بھارتی فوجیوں کو ملک کے اندرنہ گھسنے دیا
بلکہ ان کی حدود میں جا کر کئی ہندوؤں کو جہنم واصل کیااور یہ ثابت
کردکھایا کہ ہم اپنی حدود کی خوب حفاظت کرنا جانتے ہیں ۔پاک فضائیہ نے
بھارتی طیاروں کو نہ صرف مارگرایابلکہ ان کے ملک میں جا کرانکو دن میں تارے
بھی دکھائے ۔ ستمبر 1965کی جنگ 17دن چلی جس میں پاک فوج کے جوان سرخرو ہوئے
اس جنگ کے بعد بھارتیا سرکار نے سوچا ضرور ہوگا کہہ کس قوم سے پنگا لے
بیٹھے ہیں جنگ کے وقت صرف فوجی کیا چھوٹا بچہ بھی اپنے ملک کیلئے قربان
ہونے کیلئے گھرسے باہر نکل آئے انہوں نے سوچاکہ آزادی سے 18سال ہی گزرے ہیں
اور یہ قوم سورہی ہوگی مگرانکی بھول تھی کہ شیرسورہاہو تب بھی شیرہی ہوتا
ہے گیدڑ اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے انہیں اس بات کا بھی اندازہ نہیں ہوگا کہ
جو زمین شہیدو کے خون سے سیراب ہوتی ہے وہ بڑی زرخیز ہوتی ہے اور اس ارض
پاک پر جو انگلی اٹھے گی اسے ہم توڑنا جانتے ہیں اورجو میلی آنکھ سے دیکھے
گا اس آنکھ کوپھوڑنا جانتے ہیں ۔میں نے ایک جگہ پر پڑھا تھا کہ ’’TIME
MEGAZINE‘‘نے 22ستمبر1965میں پاک فوج کے متعلق لکھا تھاجو میں آج تک نہیں
بھولااس کا خلاصہ بیان یہ ہے کہ ان کو کون ہراسکتا ہے جو جان کی بازی لگانے
سے بھی نہیں ڈرتے۔ویسے اگردیکھا جائے تو جنگ کے دوران فوجی آگ کے شعلوں سے
ایسے کھیل رہے ہونگے جیسے بچے گلی میں گولیاں کھیلتے ہیں ۔پاکستانی فوج کے
پاس یہی حوصلہ عزم ،بہادری اور حب الوطنی تھی جس وجہ سے سرخروہوئے اگر یہ
چیزیں خریدی جاتیں تو بھارت اس وقت امریکہ سے امداد لے کر خریدچکا
ہوتا۔1965کی جنگ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس وقت جو لوگ جنگ کے میدانوں میں
نہیں جاسکتے تھے انہوں نے مالی معاونت کی اور اپنے گھرکی چھتوں پر چڑھ کر
نعرہ تکبر کی صدائیں بلند کرتے رہے میں پاکستان کا ایک عام سا شہری ہوں میں
بارڈر پر کفن باندھ کرنہیں جاسکتا اگر ضرورت پڑی تو دریغ بھی نہیں کروں گا
مگر میرے پاس قلم کی طاقت ہے جس کے وار سے بھارت کا سینہ چھلنی کرتارہوں
گا۔1965میں بھارت کے وزیراعظم بہادر شاستری سیاسی قد اونچاکرنے کی خاطر
سرحدپارکی اور اپنی ہی ناک کٹوا بیٹھا۔پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب سے یہ
ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کامستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہے کہ انہوں نے RAWکے
تربیت یافتہ دہشت گردوں کے اڈون کو نیست ونابو کرکے ہزاروں دہشت گردوں کو
موت کے گھاٹ اتاردیا۔پاک فوج کا کردارہمیشہ مثالی رہا زلزلہ ،طوفان ،سیلاب
یا کوئی اور آفت پاک فوج نے اپنے جذبہ خدمت سے نمایاں
کرداراداکیا۔6ستمبرجہاں شہداء وطن کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے وہاں یہ دن
تجدیدعہدکا دن بھی ہے ۔آج ہم یوم دفاع ایسے منا رہے ہیں جیسے کوئی عام دن
ہو شاید ہمیں اپنے فوجی جوانوں کی قربانیاں یاد نہیں بھارت فوج روزانہ کئی
کشمیربھائیوں کے ساتھ خون کی حولی کھیلتی ہے اورپاکستان میں آئے روز بم
دھماکے اور خود کش دھماکے ہورہے ہیں پاکستان کی سلامتی کو ختم کیا جارہا ہے
اسی لیے پاکستان کا ہرفرد دامے ،سخنے قدمے پاکستان کی امن سلامتی اور
خوشحالی کیلئے اپنا کرداراداکرے جیسا کہ 1965کی جنگ کے وقت چھوٹے بچوں نے
ٹیڈی پیشہ ٹینک سکیم میں لاکھوں روپے جمع کرائے ۔آج ہمیں ایک نہیں کئی
دشمنوں کا سامنا ہے ہمیں جہالت کے خلاف جنگ کرنی ہے غربت کو مات دینی ہے
خوشحالی کیلئے جان لڑانی ہے ،معاشرتی برائیوں کا قلع قمع کرنا ہے ،مذہبی
وفرقہ واریت کے خلاف ہتھیار اٹھانے ہیں آیئے اس تجدید عہد کے دن وعدہ کریں
کہ کبھی اپنے ملک پرآنچ نہیں آنے دیں گے اور جان کی پرواہ کیے بنا اس کی
حفاظت کریں گے اور ایسا کوئی کام نہ کریں گے جس سے وطن عزیز کی عزت پر حرف
آئے۔
خداکرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
٭٭٭٭٭٭٭ |