پاکستان ناقابل تسخیر ہے

 لاہور سمیت پورے ملک میں یوم دفاع ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا یہ دن ملک کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے جو ہمیں 1965 کی جنگ کی یاد تازہ کر دیتا ہے جس میں ہمارے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمارے مستقبل کو محفوظ بنایا اور دشمن کو ناکوں چنے چبوائے اسی دن ی یاد میں 6 ستمبر 2018 کو لاہور کے فورٹریس سٹیڈیم میں افواج پاکستان کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا مجھے بھی اس پر وقار تقریب میں جانے کا اتفاق ہوا س تقریب کا احوال کچھ یوں ہے کہ شہریوں کا رش صبح سات بجے ہی لگ گیا ہر ایک کی چیکنگ کے بعد ایک ایک کر کر سٹیڈیم میں داخل کیا گیا فیملی کے ساتھ بھی شہریوں کی کافی تعداد موجود تھی نو بجے تک پورا سٹیڈیم کچھا کچھ بھر گیا اور تل دھرنے کی جگہ نہ تھی اس کے باوجو لوگ آ رہے تھے تقریب میں شہداء کے لواحقین نے بھی شرکت کی اور غازی بھی شریک تھے تقریب کا آغاز مہمان خصوصی کی آمد پر کیا گیا اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار صاحب تھے اس کے علاوہ تقریب میں پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور،کور کمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور دیگر شرکاء شامل تھے صبح دس بجے تقریب کا باقاعدہ آغاز قران پاک کی تلاوت سے کیا گیا اس کے بعد آرمی کے نوجوانوں نے گولے داغے اور مختلف پیشہ وارانہ مہارتوں کا مظاہرہ کیا تین ہیلی کاپٹروں نے چبوترے کے سامنے مہمانوں کو سلامی دی اور سلامی کے بعد گراؤنڈ میں ہی انہیں اتار لیا گیا اس کے پاک فضائیہ کے تین طیاروں نے فضاء میں مختلف کرتب دکھائے جس سے ان کی مہارت دیکھنے والے دنگ رہ گئے اور وہاں موجود تمام افراد نے خوب داد دی طیاروں کے فلائی پاسٹ نے آسمان کو رنگوں سے رنگین بنا دیا جس سے وہاں کا منظر اور بھی خوبصورت ہو گیا اس کے علاوہ آرمی کے بینڈز نے مختلف دھنیں پیش کیں اور وہاں کے ماحول کو گرما دیا اس کے علاوہ نیزہ بازی کا بھی بہترین مظاہرہ کیا گیا آرمی کے ٹرینڈ جرمن شیفرڈ کتوں نے بھی اپنے مالک کے اشاروں پر کرتب دکھا کر وہاں موجود شہریوں کے دل جیت لئے تقریب کے آخر میں پیرا شوٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا جو انتہائی مہارت کا منہ بولتا ثبوت تھا وہاں موجود تمام افراد نے ان کی حوصلہ افزائی میں خوب تالیاں بجاکر ان کے حوصلے اور ہمت کی داد دی وزیر اعلی پنجاب نے ان پیرا شوٹر سے گراؤنڈ میں جا کر ہاتھ ملایا اور ان کی بھر پور تعریف کی وزیر پنجاب نے وہاں موجود شہداء کے لواحقین اور غازیوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی قربانیوں کو سراہاوزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان ہماری جان ہے ،پاکستان ہمارا فخر ہے ہمیں اپکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہمیں اپنے ملک پاکستان سے پیار ہے ہمیں پاکستان نے بہت کچھ دیا اب وقت ہے کہ ہم بھی پاکستان کے احسانوں کا بدلہ چکائیں ہم سے ہر ایک کو انفرادی طور پر کام کرنا ہو گانئی نسل کی خوشحالی اور ملک و قوم کے استحکام کے لئے ہر ایک کو اپنی ذمہ داری بنھانا ہو گیآج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی ھی وطن عزیز پر قربان ہونے سے دریغ نہیں کرے گا اس کے بعد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہادر فوج اور قوم کے عزم نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے آج ہماری افواج میں بڑی تعداد میں قوم کی بیٹیاں موجود ہیں دنیا بھر میں ہماری فوج ی قابلیت اور صلاحیت کو سراہا جاتا ہے قوم کی عظیم قربانیوں سے آج پاکستان ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے آج ہم نے بہادر فوج کی وجہ سے جنگ جیتی ہے دنیا میں وہی قومیں سر بلند رہتی ہیں جو اپنے شہدا کوعزت دیتی ہیں اس کے ساتھ ہی تقریب کا اختتام ہوا اور تما م شہریوں افواج پاکستان کی جانب سے لگائی گئی اسلحہ کی نمائش دیکھی ہم نے بھی نہ صرف نمائش دیکھی بلکہ وہاں موجود فوجی جوانوں سے اسلحہ سے متعلق پریفنگ بھی لی جس سے میری معلومات میں کافی اضافہ ہوا اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہماری تینوں افواج اس وقت جدید ہتھیار سے مکمل لیس ہیں اور دشمن کا ہر طرح سے من توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں ایسی گن بھی موجود تھی جس کی مدد سے اگر دشمن نظر نہ بھی آ رہا ہو تو وہ دشمن کی موجودگی کا پتہ دیتی ہے اور ٹھیک نشانہ پر جا کر دشمن کو ڈھیر کر دیتی ہے اس نمائش میں پاکستان کے علاوہ پڑوسی ملک چین اور امریکہ کی بنائی ہوئی گنیں موجود تھیں جنہیں شہریوں نے بے حد پسند کیا اس کے علاوہ بکتر بند گاڑیاں ،ٹینک اور رائفلیں بھی نمائش کا حصہ تھیں ۔
خدا کرے میری ارض پاک پر اترے وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھے وہ کھلا رہے برسوں یہاں خزاں کو بھی گزرنے کی مجال نہ ہو

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1840759 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More