جناب وزیر اعظم پاکستان،محترم وزیر اطلاعات و نشریات،جناب
وزیر داخلہ پاکستان دو روز سے اسلام آباد کے سیکٹر G-12/4میں تجاوزات
کیخلاف آپریشن جاری ہے جس میں بہت بڑے بڑے میرج ہالز۔مارکیزاور کچھ گھروں
کو گرایا گیا جن کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ہم مانتے ہیں کہ سی ڈی اے
کے ضابطہ کے مطابق یہ غیر قانونی عمارات تھیں مگر جب یہ عمارتیں بن رہیں
تھیں اس وقت سی ڈی اے کے افسران اور ملازمین کیا سو رہے تھے یا ان کی
بینائی نہیں تھی اب جب یہ عمارتیں تعمیر ہو گئیں ان میں ملازمین اپنے بچوں
کی روزی روٹی کمانے لگ گئے تو تمام اداروں کو خیال آگیا اور وہ عمارتیں گرا
دی گئیں جس سے سینکڑوں ملازمین بیروزگار ہو گئے۔اگر آپ کو یاد ہو توآپ نے
تو الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ سینکڑوں نوکریاں دیں گے تو کیا یہ نوکریوں کا
پہلا کوٹہ جاری کیا گیا ؟ سوال یہ ہے کہ ہمارے ہی حلقے کے منتخب ایم این اے
صاحب کو جب لوگ کالز کرتے رہے تو انہوں نے اپنا موبائل بند کر دیا کم سے کم
تسلی دینے کیلئے تو فون آن رکھتے۔
جناب والا!
بہت خوشی کی بات ہے کہ تجاوزات اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف آپریشن کیا
جا رہا ہے ہمیں خوشی ہے اس بات کی کہ آپ ملکی فائدہ سوچ رہے ہیں مگر سوال
یہ ہے کہ اگر میں غلطی پر نہیں تو سننے میں آیا تھا کہ بنی گالہ کی اراضی
بھی غیر قانونی ہے تو کیا ملک و قوم کے مفاد کی خاطر کیا بنی گالہ کی
تجاوزات کوبھی مسمار کیا جائے گا؟ |