| سلِم اور اسمارٹ جسم کے ساتھ لمبا قد ہونا مشہور شخصیات 
		کے لیے ایک مثالی جسم سمجھا جاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر پاکستانی 
		فنکار خود کو اس معیار پر ڈھالنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں- لیکن ان 
		فنکاروں کو اس کمال کی سطح تک پہنچنے کے لیے کافی وقت اور بےپناہ کاوشیں 
		درکار ہوتی ہیں- ہم یہاں چند ایسے مشہور پاکستانی فنکاروں کا ذکر کر رہے 
		ہیں جنہوں نے اس سلسلے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے- اور ان کی شخصیت میں 
		رونما ہونے والی حیران کن تبدیلیوں نے انہیں بڑی حد تک پرکشش اور جاذبِ نظر 
		بنا دیا ہے- | 
	
		| عروسہ صدیقی
 عروسہ صدیقی پاکستان کے کامیڈی ڈراموں کا ایک جانا مانا نام ہے- یہ حقیقی 
		زندگی میں بھی دوستانہ رویہ رکھنے والی اداکارہ ہیں- سال 2016 میں انہوں نے 
		اپنی شادی سے قبل اپنا 20 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا- عروسہ میں 
		اتنی بڑی پرکشش تبدیلی دیکھ کر اور اس سے متاثر ہو کر کئی دیگر بڑے فنکاروں 
		نے بھی جم جوائن کرنے کی منصوبہ بندی کر لی-
 | 
	
		|  | 
	
		| یاسر حسین
 یاسر حسین پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے تیزی سے ابھرنے والے ستاروں میں سے 
		ایک ہیں- یہ ایک ہی وقت میں اداکار٬ ڈائریکٹر٬ مصنف اور میزبانی کے فرائض 
		بھی انجام دیتے ہیں- لیکن یہ ہمیشہ سے ایسے نہیں تھے- یاسر نے پاکستانی 
		میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد حیرت انگیز حد تک خود کو تبدیل کیا ہے-
 | 
	
		|  | 
	
		| ایمن اور منال خان
 پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی ان جڑواں بہنوں نے قابلِ ذکر حد تک اپنا وزن کم 
		کیا ہے- دونوں جڑواں بہنوں نے اپنے کیریر کا آغاز انتہائی کم عمری میں لیکن 
		وہ اس وقت انہیں کوئی اہم کردار حاصل نہیں ہوا- تاہم اب یہ اکثر ڈراموں میں 
		مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| فاطمہ آفندی
 فاطمہ آفندی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول فنکارہ فوزیہ مشتاق کی 
		صاحبزادی ہیں اور پاکستانی ڈراموں کے نوجوان فنکار کنور ارسلان کی اہلیہ 
		ہیں- فاطمہ خود بھی کئی پاکستانی ڈراموں میں اہم کردار ادا کرچکی ہیں اور 
		ایک مقام رکھتی ہیں- انہوں نے بھی اپنا جسمانی وزن 10 کلو گرام تک کم کیا 
		اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے-
 | 
	
		|  | 
	
		| نتاشہ خالد
 انتہائی حیرت انگیز اور پرکشش تبدیلی پاکستانی کی معروف بیوٹیشن نتاشہ خالد 
		میں نظر آئی جس نے سب کو حیران کر دیا- تاہم بعض افراد کا دعویٰ ہے کہ 
		نتاشہ نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے سرجری کا سہارا لیا ہے- البتہ نتاشہ 
		انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں یہ کہہ چکی ہیں کہ یہ سب قدرتی طریقے سے 
		کیا گیا ہے-
 | 
	
		|  | 
	
		| فرح شاہ
 پاکستانی ڈراموں کی مقبول فنکارہ فرح شاہ بھی ایک وقت میں اضافی جسمانی وزن 
		کی مالک تھی جس کی جھلک ان کے پرانے ڈراموں میں دیکھی جاسکتی ہے- تاہم اس 
		وزن میں انہوں نے قابلِ ذکر حد تک کمی لا کر سب کو حیران کر دیا جس کے بعد 
		وہ مزید جاذبِ نظر اور پرکشش لگنے لگیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| مشی خان
 اپنے دور کی مشہور فنکارہ مشی خان 3 سے 4 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ 
		سامنے آئی لیکن ایک دھماکے دار تبدیلی کے ساتھ- جی ہاں ان سالوں میں انہوں 
		نے اپنے وزن کو کم کرنے پھر بھرپور توجہ دی اور اسے ترجیحی بنیادوں پر کم 
		کرنے میں کامیاب بھی ہوگئیں- اس کاوش پر مشی خان کے پرستاروں نے انہیں خوب 
		سراہا-
 | 
	
		|  |