لندن میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کو وزیرِ خارجہ نے کیوں طلب کیا؟

پاکستان کے دفترِ خارجہ کے مطابق برطانیہ میں پیش آنے والے ایک واقعے پر لندن میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر جواب دہی کے لیے کہا گیا ہے۔

لیکن وہ کیا واقعہ کس نوعیت کا تھا؟ یہ سوال کئی لوگ اب بھی پوچھتے نظر آرہے ہیں۔
 

image


اس سلسلے میں پاکستان کے دفترِ خارجہ نے بدھ کو ایک پریس ریلیز بھی جاری کی جس میں کہا گیا کہ لندن میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کے حوالے سے پیش آنے والے ایک واقعے پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہائی کمشنر کو ذاتی حیثیت میں جواب دہی کے لیے پیش ہونے کا کہا ہے۔

تاہم اس مراسلے میں کہیں یہ ذکر نہیں کہ ہائی کمشنر کو کس الزام میں طلب کیا گیا ہے، یا وہ کیا واقعہ تھا جس پر وزیرِ خارجہ اتنے برہم ہوئے ۔ دفترِ خارجہ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں صرف ایک اشارہ ہے: ’ہمیں اس واقعے کی خبر الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہوئی۔‘

دفترِ خارجہ کے ذرائع نے بی بی سی اردو کی فرحت جاوید سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ یہ مراسلہ ایک ویڈیو کی بنا پر جاری کیا گیا ہے جو لندن میں منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب سے متعلق ہے جس میں پاکستانی سفیر مدعو تھے۔

جمعرات کو ہونے والی بریفنگ میں دفترِ خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ایک پروگرام کی میزبانی کا وزیر خارجہ نے سخت نوٹس لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو واپس بلا کر ان سے تحریری وضاحت نامہ طلب کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی صارفین وزارتِ خارجہ کے بیان کے حوالے سے تجسس کا شکار نظر آئے۔

صحافی اسد ہاشم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا: ’برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر کو لندن میں ہونے والی ایک تقریب میں پیش آنے والے واقعے پر صفائی پیش کرنے کے لیے اسلام آباد طلب کیا گیا ہے، لیکن آج کے اخبار بتا رہے ہیں کہ وہ واقعہ کیا تھا نہ ہی اس واقعے کی ویڈیو کا لنک دے رہے ہیں۔‘
 


اس ٹویٹ کے جواب میں ایک اور صحافی نادر حسن نے 11 ستمبر کی ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کے لندن میں منعقد ہونے والی اس ایوارڈ تقریب کے دوران خطاب کی ہے۔ تقریباً چار منٹ کی ویڈیو میں ہائی کمشنر کو سٹیج پر کھڑے ہو کر مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں ہائی کمشنر کو سٹیج پر آنے والے مہمانوں سے بات چیت کرتے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔ تقریب کے مہمانوں میں پاکستانی فلمی دنیا کے ستارے اور مشہور اداکار بھی شامل ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی مواقع پر صاحبزادہ احمد خان کی زبان لڑکھڑاتی ہے اور ان کا تلفظ خراب ہو جاتا ہے اور سٹیج پر موجود لوگ ہائی کمشنر کی گفتگو سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
 

image

ویڈیو کے آغاز میں ہائی کمشنر کہتے ہیں ’کیا میں ایمبیسیڈر ماروہ اور عروہ کو بلا سکوں؟ مجھے اجازت دیں، خواتین و حضرات بہت ساری تالیاں!‘

پھر وہ پوچھتے ہیں ’فرحان کو بلا لوں؟ سفیرِ پاکستان مہوش کو بلا لوں؟ زور سے تالیاں بجائیں۔‘

وہ کہتے ہیں ’مجھے دس سفیرِ پاکستان چاہییں‘، لیکن بات کرتے کرتے ان کی نظر سٹیج پر کھڑے اداکار اور فلمساز جاوید شیخ پر پڑتی ہے۔ ان سے سے پوچھتے ہیں کہ وہ کونسی 'ڈائٹ' کر رہے ہیں؟ جب جاوید شیخ ہنس کر لاعلمی کا اشارہ کرتے ہیں تو صاحبزادہ احمد خان پوچھتے ہیں: 'کیا آپ نے زیرو کارب، ہائی پروٹین ڈائیٹ کی؟‘

اس پر جاوید شیخ نے کہا: ’یہ سب اوپر والے کا کرم ہے کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi on Wednesday took notice of 'irresponsible' activities of Pakistani High Commissioner in the UK during an award show in the British capital, directing him to return to homeland to submit his explanation.