قیامت قریب ھے اللہ کو راضی کر لو!

ایک ایک کر کے تمام نشانیاں ھو اللہ کے رسول محمد عربی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بیان فرمائی اپنے صحابہ اکرام رضی اللہ تعالی سے وہ پوری ھوتی جا رہی ہیں..... لہذا وقت ھے کہ دنیا فانی سے کوچ ھو جانے سے پہلے اللہ کو راضی کر لو......

انسانی معاشرہ کلی طور تباہی کے کنارے پر ہر قسم کی معاشرتی برائیوں کا ذریعہ انسان خود ہی ھے اور یہ ہی وجہ تباہی ھے......

قیامت کی نشانیاں بیان کرتے ہوئے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ ِ وسلم نے مختلف جگہوں پر صحابہ کرام ؓ کے سوال کے جواب میں قیامت کی چند نشانیاں بیان کی ہیں۔ جو حدیث کی کتب میں موجود ہیں۔

(۱)۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا! ”قرآن مجید کو لوگ موسیقی کی طرز پر تلاوت کریں گے“۔ (۲)۔ لوگوں کی نماز اور زندگی میں سے خشوع ختم ہو جائے گا۔ (۳)۔ سود عام ہو جائے گا۔ (۴)۔ ہر شخص چاہے گا کہ اس کا جسم دبلا اور مضبوط ہو جائے۔ (۵)۔قرآن مجید کو لوگ ذریعہ معاش بنائیں گے۔ (۶)۔ جھوٹ عام ہو جائے گا، لوگ جھوٹی گواہی دیں گے۔ (۷)۔ ریاء کار عابد پیدا ہو جائیں گے، لوگ عبادت ریاکاری اور شہرت کے لیے کریں گے۔ (۸)۔ فتنے زیادہ ہو جائیں گے اور دینی علم کم ہو جائے گا۔ (۹)۔ لوگ صحیح حدیث سے انکار کریں اور جھوتی احادیث (من گھڑت) بیان کریں گے۔ (۰۱)۔ مسلمان مالدار ہونگے مگر دیندار نہیں ہو گے۔ (۱۱)۔ کفر آسان ہو جائے گا،ان صبح کو مسلمان شام کو کافر اور شام کو مسلمان صبح کو کافر ہو گامگر اُسے معلوم نہ ہوگا۔ (۲۱)۔ دین پر عمل کرنا ایسا ہو گا جیسا آگ کا شعلہ ہاتھ میں پکڑا ہو۔ (۳۱)۔ ہر آنے والا زمانہ گزرے زمانہ سے بدتر ہو گا۔ (۴۱)۔ کفار مسلمانوں پر غالب ہو جائیں گے۔مسلمان زیادہ ہو نگے، مگرغلام کیونکہ وہ دنیا سے محبت کریں گے اور موت سے ڈریں گے۔ (۵۱)۔ گناہ کرنا آسان ہو گا اور گناہ کو گناہ نہیں سمجھیں گے۔ (۶۱)۔ دنیا کے مالدار لوگ بخیل ہو نگے۔ (۷۱)۔ عرب کی زمین پر فراخی آئے گی، مدینہ منورہ کی آبادی زیادہ ہو جائے گی۔ (۸۱)۔ لوگ زکوۃ کے حقدار نہیں ہونگے مگر زکوۃ طلب کریں گے۔ (۹۱)۔ زمانے میں برکت ختم ہو جائے گی، سال مہینے جیسا، مہینہ ہفتے جیسا، ہفتہ دن جیسا اور دن گھنٹے جیسا گزرے گا۔ (۰۲)۔ مسلمان ہر عمل میں کفار کی تابیداری اور پیروی کریں گے۔ (۱۲)۔ عورتیں کپڑے پہن کر بھی ننگی ہو نگی (یعنی کپڑے اتنے پتلے ہونگے کہ ان کا جسم نظر آئے گا)۔ (۲۲)۔ زنا آسان ہو جائے گا اور زنا کے اسباب زیادہ ہو جائیں گے۔ (۳۲)۔ لوگ اپنے بلندو بالا عمارتوں پر فخر کریں گے اور انہیں کپڑے کی طرح مختلف ڈیزائن دیں گے۔ (۴۲)۔ شراب کا استعمال زیادہ ہو جائے گا۔ (۵۲)۔ جہالت عام ہو جائے گی،لوگ دنیاوی تعلیم یافتہ ہو نگے مگر دینی تعلیم سے غافل ہونگے اپنے جہل کی وجہ سے۔ (۶۲)۔ بے حیا عورتیں اور موسیقی کے آلات زیادہ ہو جائیں گے۔ (۷۲)۔ انسان اپنے دوست اور بیوی کے لیے والدین کو ناراض کر دے گا۔ (۸۲)۔ ظلم زیادہ ہو گا،اور عورتیں بلا ضرورت بازاروں میں گھومیں گی۔ (۹۲)نوکرانی یا بیٹی اپنی مالکن یا ماں سے خدمت طلب کرے گی۔ ہم سب کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے، آج قیامت کی سب نشانیاں ایک ایک کرکے پوری ہونے جارہی ہیں۔ میری تو بس رب کریم سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو صحیح دین سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے کیونکہ جو لوگ اخلاص اور سچی طلب کے ساتھ اللہ اور اس کے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کام میں لگ جاتے ہیں ان کو دنیا ہی میں جنت کے مزے آنے لگتے ہیں اور وہ دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران ہو جاتے ہیں۔ اللہ سے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان تعلیمات سے سبق حاصل کرنے کی توفیق دے۔ آمین

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 876 Articles with 559155 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More