مکمل ایمان اخلاق اعلی کی بدولت ممکن ہے!

انسان کی پہچان اسکے اخلاق سے ھوتی ھے. انسان کا کلام, کردار, رویہ, برتاؤ ہی اسکے ایمان کے اعلی درجے پر ھونے کا ضامن ھے

محمد عربی محمدِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اعلان رسالت سے پہلے اور بعد میں جتنی اخلاق پر توجہ دی ھے اسکی مثال ملنا مشکل ھے
(۱)۔ حضرت ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا! ایمان والوں میں مکمل ایمان والے وہ لوگ ہیں جو اخلاق میں زیادہ اچھے ہیں اور تم میں سے اچھے وہ لوگ ہیں جو اپنی بیویوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرتے ہیں۔(ترمذی 1162)۔ (۲)۔ حضرت ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا!جب کوئی بندہ مسلم یا مومن وضو کرتا ہے تو جب وہ اپنے چہرے کو دھوتا ہے تو پانی کے ساتھ یا پانی کے ہر قطرے کے ساتھ اس کے چہرے سے ہر وہ گناہ نکل جاتا ہے جو اس نے آنکھوں سے دیکھ کر کیا تھا، اور جب وہ اپنے ہاتھوں کو دھوتا ہے تو پانی کے ساتھ اس کے ہاتھوں سے ہر وہ گناہ جھڑ جاتا ہے جو اس نے ہاتھوں سے سرزد کئے تھے۔ جہاں تک کہ وہ گناہوں سے بالکل پاک صاف ہو جاتا ہے۔ (۳)۔ حضرت ابی بن کعب ؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ سے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ!میں آپ پر کثرت سے درود پڑھتا ہوں آپ پر درود شریف کے لیے کتنا وقت مقرر کروں، آپ نے فرمایا! جس قدر تم چاہو، میں نے عرض کیا چوتھا حصہ؟ فرمایا جس قدر تم چاہو اور اگر زیادہ کرو تو بہتر ہے، میں نے عرض کیا کہ نصف؟ فرمایا! جس قدر تم چاہو اگر زیادہ کرو تو بہتر ہے،میں نے کہا دو تہائی وقت؟ فرمایا جس قدر تم چاہو زیادہ کرو تو بہتر ہے، انہوں نے عرض کیا میں اپنا تمام وقت یعنی وظائف کا وقت آپ ﷺ پر درود بھیجنے کے لیے مقرر کرتا ہوں، نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تمہارے غموں کو کفایت کرے گا اور تمہارے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ (مسند احمد، ترمذی)۔ (۴)۔ حضر ت معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا دنیا میں جب کوئی عورت اپنے شوہر کو ستاتی ہے تو جنت میں موجود اس کی خوبصورت آنکھوں والی حُور(بیوی) اس کی دنیاوی بیوی سے کہتی ہے ”تیرا ستیاناس ہو اس کو مت ستا یہ تو تیرے پاس چند دن کا مہمان ہے اور جلد ہی تجھ سے جُداہو کر ہمارے پاس (جنت) آنے والا ہے“۔ (ترمذی)۔ (۵)۔ ایک جگہ اللہ کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا! جس نے اچھی طرح وضو کیا پھر جمعہ کی نماز کے لیے آیا اور خطبہ توجہ سے سنا اور خاموش رہا تو اس جمعہ اور دوسرے جمعہ کے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ (مسلم)۔ (۶)۔ ابن ماجہ کی روایت کے مطابق نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا! جھوتے گواہ کے قدم ہٹنے بھی نہ پائیں کہ اللہ تعالیٰ اس کے لئے جہنم واجب کر دے گا۔ (۷)۔ حضرت ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا!جو شخص ہر جمعہ کو والدین کی یا اُن میں سے کسی ایک کی قبر کی زیارت کرتا ہے تو اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔ اور اسے والدین کا فرمانبردار لکھ دیا جاتا ہے۔ (طبرانی)۔ (۸)۔ ایک جگہ اللہ کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا! اگر مجھے اس بات کا خوف نہ ہوتا کہ تم مردوں کو دفن کرنا بند کر دو گے تو میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتا کہ وہ تم کو عذاب قبر سنا دے جو میں سنتا ہوں۔(۹)۔ ابنِ ماجہ کی حدیث میں اللہ کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا! عورتوں سے ان کے حسن کی وجہ سے شادی نہ کرو ہو سکتا ہے کہ تمہیں برباد کر دے اور نہ ان سے ان کے مال کی وجہ سے شادی کرو، ہو سکتا ہے کہ اس کا مال تمہیں گناہوں میں مبتلا کر دے بلکہ دین داری کی وجہ سے شادی کر و کالی، دبلی، بدصورت خادمہ، اگر دیندار ہوتو وہی بہتر ہے۔ (۰۱)۔ اللہ کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا! اللہ نے تمہارے لیے کثرت ِ سوال کو بھی نہ پسند کیا ہے۔ (صحیح بخاری)۔ (۱۱)۔ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا! ہر کسی کے لیے وہی کچھ ہے جس کی اس نے نیت کی۔ (مسلم بخاری)۔میں اللہ سے دعا کرتا ہو کہ کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان تعلیمات سے سبق حاصل کرنے کی توفیق دے۔ آمین

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 876 Articles with 558506 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More