میرے پیارے زندہ لوگو !
اسلام علیکم ,
کے بعد عرض ہے کہ یہاں ہرگز ہرگز خیریت نہیں ہے لیکن آپ سب کی خیریت نیک
مطلوب ہے - یہاں ہم زندگی کو یاد کریں یا نہ کریں , فرشتے ہمے ضرور یاد
دلاتے ہیں -
وہ تمام باتیں جو زندگی میں غیر اہم , بے فائدہ ,معمولی لگتی تھیں وہ کتنی
اہمیت کی حامل تھیں یہاں آ کر پتا چلا -جو نمازیں ہم یہ کہہ کر چھوڑ دیتے
تھے کہ الله معاف کرے گا ان کی ایک ایک رکعت کی , ایک ایک لفظ اور اس ایک
ایک لفظ کی ادائیگی ,سمجھ اور خلوص کا کتنا حساب ہوگا یہ کبھی سوچا بھی نہ
تھا -ہم جہاں ہیں وہاں چیخیں -آہیں اور درد کا فرق زندگی کی چیخوں -اہوں
اور درد کے مقابلے میں ایسا ہے جیسے ایک ریت کے ذرے کے مدے مقابل پھاڑ
-یہاں عذاب کے فرشتے ایسے ڈراونے ہیں کے تم انگلش فلموں کے بڑے بڑے
monsters کو بھول جاؤ - اے زندہ لوگو !- یہاں وہ لوگ جو زندگی میں ٹھنڈے
مشروبات , ائرکنڈیشنر ,ماحول میں رہتے تھے جو اپنی تجوریوں میں موجود دولت
کو اپنی ہر طرح کی آسائشوں خوشیوں کے لیے استعمال کرتے تھے اس میں س زکات
نہ دیتے تھے -ان کو وہی دولت بچھو اور سانپ بن کر ان کے جسموں کی ,روحوں کی
بوٹی بوٹی نوچ رہے ہوتے ہیں -اور اگر تمھارے اور ہمارے درمیان پردہ نہ ہوتا
تو کی چیخوں سے تم کو پتا چلتا کہ ایٹم بم کی آواز کچھ بھی نہیں -
یہاں کوئی حیلہ بہانہ نہیں چلتا یہاں دنیا میں گزارے ہر پل کا حساب موجود
ہے یہاں پر مردہ اپنے عمال کی سزا اور جزا پا تا ہے -یہاں تمہاری نمازوں کی
گنتی تمہیں نہیں بچا ے گی بلکہ خلوص سے ادا کی گئی نماز بچا ے گی -یہاں
تمہارا دکھاوے کا غریبوں کو دیا ہوا پیسہ کام نہیں اے گا بلکہ جو تم نے
الله کی رضا کی خاطر کیا وہ کام آ ے گا -
اے زندہ لوگو !یہاں آکر پتا چلتا ہے دنیا میں
گزارا ہوا ہر پل واقعی امتحان تھا-
جب قبر میں عذاب کے فرشتے سزائیں دیتے ہیں تو ساتھ ساتھ یہ بھی کہتے ہیں
"یہ تو ٹریلر ہے پکچر تو ابھی باقی ہے میرے دوست " ہان وہ کہتے ہیں اصل سزا
تو حشر کے روز سنائی جائیگی -
اے زندہ لوگو ! چھوڑ دو ان کے لیے جمع کرنا جو ان کے کام آئیگی نہ تمھارے -
یہ مت سوچو کہ تمھارے مرنے کے بعد ان کا کیا ہوگا بلکہ یہ سوچو ان کے مرنے
کے بعد انکا کیا ہوگا خدارا ان کی تربیت کرو -
اے زندہ لوگو !یہاں قبرستان میں کوئی کسی کے کام نہیں آتا -کام آتی ہیں تو
صرف تمہاری اپنی نیکیاں -
جس طرح سے یہاں زیادہ تر قبروں میں عذاب ہی عذاب ہے ,آگ ہی آگ ہے اور درد
ہی درد ہے اسی طرح چند ایسی قبریں ہیں جہاں لامتناہی روشنی ہے جہاں سرسبز
باغات ہیں -جہاں جھرنے بہتے ہیں -جہاں پرندے ان نیک روحوں کے ساتھ اپنی
خوبصورت بولیوں میں باتیں کرتے ہیں جہاں کی ٹھنڈک روح پرور ہے ہاں یہ ان کے
ٹھہرنے کی جگہ "برزخ "ہے -یہاں الله وعدہ پورا ہوتا ہے -یہاں قران کی وہ
آیتیں جس میں الله رحمان اپنے نیک بندوں کے ساتھ اچھائی کا معملا کرے گا
کسی خوبصورت میوزیک اور مدھر آوازوں میں سنائی دیتی ہیں -
اے زندہ لوگو !یہاں اس قبرستان میں آکر پتا چلتا ہے کہ چھوٹی سے چھوٹی
انسان کو کتنے اندھیرے گڑھوں میں ڈال دیتی ہے اور اسی طرح چھوٹی سے چھوٹی
نیکی اس کے بڑے کام آسکتی ہے اس لئے کسی گناہ کو چھوٹا مت سمجھو اور نہ ہی
کسی نیکی کو غیر اہم -نیکیاں تلاش کرو ماں باپ کی خدمت بڑے سےبڑے عذاب سے
بچاتی ہے -درود پاک لیکن خلوص نیت سے ادا کیا گیا تمہاری قبروں کو روشن کرے
گا -
اے زندہ بیٹو !اپنے والدین کی قبروں پر آیا کرو ان کے لئے بخشش کی دعا کیا
کرو تمہاری دعائیں ان کے لئے بہت قیمتی ہیں
اے زندہ لوگو ! مردہ احساسات کے ساتھ مت جیو ! اپنے احساسات کو زندہ رکھو-
یہاں کوئی حیلہ بہانہ نہیں چلے گا -ابلیس کے وار کو سمجھو -دنیا کی زندگی
ایک امتحان ہے اسے سمجھو -اس امتحان کا سلیبس "قران " اور "حدیث" تمہاری
رہبری کے لئے موجود ہے ہمارے پیارے نبی کی زندگی کو مشعل راہ بناؤ تمہیں
کسی فرقے ,کسی پیر کی ضرورت نہیں ہے -تمھارے لئے الله اور اس کا رسول ہی
کافی ہے صرف انھیں کا راستہ جنت کی طرف جاتا ہے باقی سب راستے دوزخ اور
عذاب کی طرف جاتے ہیں -
کیا تم ہاؤسنگ سوسایٹی میں پلاٹ بک کروانے میں لگے ہو وہ بھی کرو لیکن اصل
جگہ جہاں تم نے ٹھہرنا ہے -جہاں آنے کے لئے وقت کا تعیّن تم نہیں کرو گے
بلکہ وہ کسی بھی وقت آسکتا ہے -نماز پڑھو اس سے پہلے کے تمہاری نماز پڑھی
جایے -
اے زندہ لوگو ! میرا فرض تھا تمہیں سمجھانا اگر سمجھ آجایے تو اچھا ہے ورنہ
تم نے آخر کو یہیں آنا ہے خود ہی دیکھ لینا کہ تمہاری قبر میں کیا ہوتا ہے
!
تمہاری خیریت کا طلبگار !
قبرستان کا ایک مردہ
( بی بی عذرا کی ڈائری سے ماخوز )
|