کون سے دریا کا پانی سب سے بہترین ہے؟

3642 views

ایک دن شہنشاہ اکبر نے اپنے درباریوں کے سامنے ایک سوال پیش کیا جو کہ سوال یہ تھا کہ : ’’کون سے دریا کا پانی سب سے بہترین ہے ؟‘‘تمام درباریوں نے یک زبان ہو کر کہا کہ : ’’عالی جاہ! دریائے گنگا کا پانی سب سے بہترین ہے ۔‘‘ مگر بیریل خاموش تھا۔

شنہشاہ نے دیکھا اور اس سے دریافت کیا کہ : ’’بیربل ! تم کیوں خاموش ہو؟‘‘ بیربل نے جواب دیا کہ : مہاراج ! ’’دریائے جمنا کا پانی سب سے بہترین ہے ۔ ‘‘ شہنشاہ بڑا حیران تھا بیربل کا جواب سن کر اور اس سے کہا ’’بیربل ! تہمارے پاس اس کا کیا ثبوت ہے ؟‘۔ ‘ تمہاری مقدس کتاب نے دریاگنگا کے پانی کو بہترین قرار دیا ہے خالص اور پاک اور پھر بھی تم جمنا کے پانی کو بہترین تصور کرتے ہو۔

بیربل نے کہا کہ :مہاراج !’’ہم کس طرح پانی اور آب حیات کا مقابلہ کر سکتے ہیں ؟‘‘ اور آپ جو دریائے گنگا میں بہتے ہوئے پانی کو دیکھتے ہیں ۔ پانی نہیں ہے آب حیات ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے کہا کہ : دریائے جمنا کا پانی بہترین ہے ۔‘‘ تمام درباری خاموش بیٹھے تھے اور صرف شہنشاہ ہی تھا جو بیربل کے ساتھ صحیح ہونے پر متفق تھا ۔

Comments
YOU MAY ALSO LIKE:

Written byNews Desk

Hamariweb's editorial desk covering news, guides and explainers on everyday life in Pakistan.