مشہور پاکستانی جوڑوں کے درمیان عمر کا حیران کن فرق

عمر ہمارے معاشرے کی وہ چیز ہے جو شادی کے معاملے میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے- جب کوئی رشتہ طے ہوتا ہے تو لڑکے اور لڑکی کی عمر اور ان کے درمیان عمر کے فرق کا ذکر لازمی کیا جاتا ہے- اکثر لوگوں کا ماننا ہوتا ہے کہ اگر لڑکا اور لڑکی کے درمیان عمر کا بہت زیادہ فرق ہوگا انہیں ایک دوسرے کو سمجھنے کے حوالے سے زندگی میں کئی مشکلات پیش آسکتی ہیں جس کا نتیجہ شادی کی ناکامی کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے- تاہم اگر ہم بات کریں چند مشہور پاکستانی جوڑوں کے درمیان عمر کے فرق کی تو ہمیں ان جوڑوں کی عمروں میں انتہائی حیران کن فرق دکھائی دیتے ہیں جبکہ یہ مشہور جوڑے انتہائی کامیاب نجی زندگی گزار رہے ہیں- واضح رہے کہ مندرجہ ذیل تمام جوڑوں میں مردوں کی عمر خواتین سے زیادہ ہے-
 

image
مشہور پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کی عمر میں 17 سال کا فرق ہے- یہ جوڑا سال 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا-
 
image
پاکستانی فلموں کے ڈائریکٹر سید نور اور ان کی اہلیہ صائمہ جو کہ خود بھی مشہور فنکارہ ہیں کے درمیان عمر 16 سال کا فرق ہے- یعنی سید نور صائمہ سے 16 سال بڑے ہیں-
 
image
پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی شادی رباب خان سے سال 2014 میں ہوئی- ان دونوں شخصیات کے درمیان بھی عمر کا فرق انتہائی حیران کن ہے- شعیب اختر اپنی اہلیہ سے 18 سال بڑے ہیں-
 
image
پاکستانی ڈراموں کے مشہور فنکاروں دانش تیمور اور عائزہ خان کی جوڑی سے کون واقف نہیں- اس جوڑے کی عمر میں 8 سال کا فرق ہے-
 
image
فرحان سعید اور عروہ حسین کی شادی سال 2014 میں ہوئی -اور ان دونوں شخصیات کی عمر میں 7 سال کا فرق ہے-
 
image
مشہور موسیقار گوہر ممتاز کی شادی سال 2014 میں ماڈل انعم احمد سے ہوئی- ان دونوں کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Age. Age is one of those things in our society that is taken a little too literally once you’re an adult. Everything from your education, to finding a job, saving up and getting married depends on your ‘age’. You must’ve heard the famous saying which is, ” Har cheez apni umer aur waqt ke hisaab se achi lagti hai”. Right? Maybe, heard that little too much?