مہنگی ترین شادی٬ مکیش امبانی بیونسے کو کتنی رقم ادا کریں گے؟

آج کل ہر طرف بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیشن امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی کے چرچے ہیں کیونکہ اسے مہنگی ترین شادی قرار دیا جارہا ہے-

اس شادی میں جہاں ایک جانب بالی ووڈ اور ہالی ووڈ سمیت دنیا کی کئی مشہور شخصیات شرکت کی وہیں دوسری طرف شادی کے دوران معروف گلوگارہ بیونسے کی آواز کے جادو کا ذکر بھی رہا-
 

image


شادی میں بیونسے کی پرفارمنس کی خبروں نے بھی کافی تہلکہ مچا رکھا ہے کیونکہ ان کا شمار دنیا کے مہنگے ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے-

متعدد رپورٹس کے مطابق بیونسے پرائیوٹ پارٹیوں میں اپنی پرفارمنس کے عوض 3 سے 4 ملین ڈالر تک وصول کرتی ہیں جو کہ ایک بہت بڑی رقم ہے اور یقیناً بیونسے مکیشن امبانی کی بھی بیٹی کی شادی میں بھی اتنی ہی رقم وصول کریں گی-

بیونسے سال 2017 میں 105 ملین ڈالر کی بھاری رقم کے ساتھ میوزک انڈسٹری کی سب سے زیادہ کمانے والی خاتون بھی رہ چکی ہیں-

ایک رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی اپنی بیٹی ایشا امبانی کی شادی میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کر رہے ہیں اور اس شادی میں متعدد بھارتی اور بین الاقومی مشہور شخصیات شامل ہوئیں- جیسے کہ شاہ رخ خان٬ عامر خان٬ سلمان خان٬ قطرینہ کیف٬ رنویر سنگھ٬ دپیکا پڈوکون٬ سچن ٹنڈولکر اور امریکی سیاستدان ہیلری کلنٹن وغیرہ-
 

image


Bustle کے مطابق بیونسے سب سے مہنگی سنگر نہیں ہیں کیونکہ یہ اعزاز جنیفر لوپیز کے پاس ہے٬ انہوں نے ایک پرفارمنس کے عوض 5 ملین ڈالر کی رقم وصول کی تھی-

YOU MAY ALSO LIKE:

While fans on Twitter recover from the news that Beyonce performed at Isha Ambani’s pre-wedding celebrations in Udaipur, here’s some more information for you to consider. Multiple reports have calculated how much Beyonce charges for private appearances, and the sum is pegged to between $3 and $4 million. That’s Rs 21-28 crore.