تبدیلی کی لہر‎

محمد علی جناح جیسے جدت پسند نے پاکستان کو جمہوریت کے اصلوں پر حاصل کیا۔ جناح چونکہ عوامی لیڈر تھے لہذا عوام کی حکمرانی پر یقین رکھتے تھے۔ جناح کے قاعدےوقانون پرغور کرو تو پاکستان میں جمہوری تسلسل ناگزیر تھا لیکن اپنوں ہی کی غداری نے اس تسلسل میں خلل ڈالا۔ سچے راہنماؤں کو مار دیا گیا اور غداروں کو پالا گیا چنانچہ اب ۲۰۱۸ عیسوی ہے جب آپ کے اور میرے پاکستان پر کم وبیش ۳۰ کھرب روپے کا قرضہ ہے۔ اور آج جب اس سامراجی نظام کے خلاف تبدیلی کی لہر چلی ہے تو دانشور، صحافی اور حتاکہ نام نہاد عالم بھی خلاف ہوچکیں ہیں باواجود اس حقیقت کہ کے ایک مہینے میں حکومت کی خارجہ پالیسی، احتساب کے عمل کی شروعات، کفایت شعاری کی مہم اور شجرکاری کی طرف توجہ قابل ستائش ہے۔ رہی بات معاشی پالیسی کی تو موجودہ حالات میں مشکل فیصلے لینا ناگزیر ہیں۔ میں بطور جمہریت پسند کپتان کے مینڈیٹ کا احترام کرتا ہوں اور حکومت پر یقین رکھتا ہوں اور میرا یہ یقین مزید پختہ کو ہو جاتا ہے کیونکہ تمام تیروں کا رخ کپتان کی طرف ہے جو اس کے حق ہونے کی واضع دلیل ہے۔

 

Muhammad Saad Ifrahim Khan
About the Author: Muhammad Saad Ifrahim Khan Read More Articles by Muhammad Saad Ifrahim Khan: 8 Articles with 8223 views Engineer. Researcher. .. View More