سنگاپور میں اب کسی بچے کی پوزیشن نہیں آئے گی

سنگاپور میں اب کوئی بھی اسکول جانے والا بچہ پوزیشن نہیں لے سکے گا کیونکہ وہاں کی حکومت نےاسکولوں میں تعلیمی قابلیت جانچنے کا برسوں پرانا اول، دوم اور سوئم آنے کا نظام ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
 

image

جنگ کے مطابق سنگاپور کے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ،سیکھنے کےعمل کا کوئی مقابلہ نہیں،اسکول پرنسپلز سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سے پرائمری اور سیکنڈری کلاسزمیں نتائج کا ایک دوسرے سے موازنہ نہیں کیا جائے گا بلکہ یہ دیکھا جائے گا بچے نے کتنا سیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت نا صرف جماعت میں اول اور دوئم آنے والوں کا تذکرہ نہیں ہوگا بلکہ فیل ہونے والے نمبرز کو بھی ہائی لائٹ نہیں کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم کے مطابق نئی کوشش سے طالب علم ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے بجائے اپنی قابلیت میں اضافے کی کوشش کریں گے۔
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

In Singapore, children will no more be ranked on the basis of the scores they receive in exams. According to a new move by the Education Minister Ong Ye Kung, the government has decided to abolish student ranking system for primary and secondary school children.