پرفیوم لگانا ہرآدمی کو پسند ہے کیونکہ اس سے شخصیت میں
ایک نکھار آتا ہے اور خاص کرگرمیوں میں پرفیوم کا استعمال بڑھ جاتا ہے لیکن
اصلی اور نقلی پرفیوم میں فرق کرنا بھی اب مشکل نہیں رہا چند مختلف طریقوں
کے ذریعے آپ اپنے پرفیوم کے اصلی یا نقلی ہونے کا پتہ لگا سکتے ہیں ۔
نقلی پرفیوم والی بوتل کبھی بھی ہموار اور فنشنگ میں سموتھ نہیں ہوگی ، اس
کی فنشنگ ناہموار ہوگی اور پرفیوم کی چمک مدہم دکھائی دے گی اور اس بوتل کے
پیندہ کی شکل بھی عجیب ہوگی جبکہ اصلی پرفیوم کی بوتل ڈیزائن کے حوالے سے
ہموار اور سموتھ ہوتی ہے جس کے نوزل کا سائز بھی زیادہ بڑا نہیں ہوگا ۔
صارف پرفیوم خرید کر اس کا ڈبہ کھولنے سے پہلے بوتل اور ڈبے کے سیریل نمبر
کا موازنہ نہیں کر سکتا مگر کسی بھی پرفیوم کو خریدنے سے پہلے یہ یقین کر
لیں کے اس کے ڈبے پر موجود سیریل نمبر بوتل پر موجود سیریل نمبر سے مماثلت
رکھتا ہے یا نہیں کیونکہ اگر سیریل نمبر میں یکسانیت نہیں ہوگی تو فورا
سمجھ جائیں کہ پرفیوم جعلی ہے۔
ڈبے پر موجود پلاسٹک ریپنگ بھی اس پرفیوم کے اصلی یا نقلی ہونے کا اندازہ
لگانے میں بڑی حد تک معاون ہو سکتی ہے ۔ ڈبے پر موجود پلاسٹک ریپرنگ چیک
کریں کیونکہ اگر ریپر کی فولڈنگ ناہموار یا 5ملی میٹر سے چوڑی ہیں تو آپکا
پرفیوم نقلی اور جعلی ہے ۔
یاد رکھیں کے اصلی اور برانڈڈ پرفیوم کے ڈبے میں اندرونی پیپر صاف سفید رنگ
کا ہوتا ہے نا کہ سرمئی رنگ کا جبکہ ڈبے میں ایک گتہ بھی موجود ہوتا ہے جو
بوتل کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے رکھا گیا ہوتا ہے۔
بوتل پر موجود لوگو متوازن اور بوتل یا ڈھکن کے مرکز میں چسپاں ہونا چاہئیے
کیونکہ اگر یہ لوگو بوتل پر لگے ڈھکن کی سیدھ کے مرکز میں نہ ہوا تو پرفیوم
کی کوالٹی کے بارے میں سوال پیدا ہوگا۔
عموما لوگ اس بات کو ضروری نہیں سمجھتے کہ پرفیوم خریدنے سے پہلے اطمینان
کیساتھ اس کمپنی کی ویب سائٹ وزٹ کر لیں جس سے ایک تو پرفیوم کی اصل قیمت
کا پتہ چل جاتا ہے اور دوسرا یہ کہ اس سے آپکو پرفیوم کے رنگ اور کمپنی کی
پیکنگ وغیرہ کے بارے میں بھی پتہ چل جاتا ہے جبکہ پرفیوم کے انگریڈینٹس سے
بھی واقفیت ہو جاتی ہے۔ لہذا کسی بھی پرفیوم کی خریداری سے پہلے اس کی ویب
سائٹ کو ضرور وزٹ کر لیں۔
اصل پرفیوم برانڈ کبھی بھی اپنی قیمت میں ڈسکاونٹ نہیں دیتے بلکہ یہ کام
صرف جعلی پرفیوم بیچنے والی کمپنیاں ہی اپنے صارفین کیساتھ کرتی ہیں جس کا
مقصد قیمت کم کر کے غلط اور جعلی چیز فروخت کرنا ہوتا ہے. |