اِن 6 کاموں میں پاکستانی بہت زیادہ وقت گنواتے ہیں

دنیا میں ہر فرد کے پاس ایک دن میں 24 گھنٹے ہوتے ہیں اور اب یہ اس فرد پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ بےکار کاموں پر صرف کر کے برباد کردے یا ان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا کا کامیاب ترین انسان بن جائے- ہم اس وقت اپنے دن کا بیشتر حصہ ایسے کاموں پر صرف کر رہے ہیں جو صرف وقت کے ضیاع کا سبب ہے اور سراسر نقصان ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ ہمیں اپنے اس نقصان کا احساس بھی نہیں ہو پارہا- پاکستانی ان بے کار اور نقصان دہ کاموں کو ایسے سرانجام دے رہے ہوتے ہیں جیسے یہی ان کی زندگی کا بنیادی مقصد ہو- آئیے چند ایسے ہی عوامل پر نظر ڈالتے ہیں جو وقت کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں-
 

Know Your Priorities
اگر آپ اپنے وقت کا درست استعمال چاہتے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کی ترجیحات کیا ہیں یا پھر آپ کو ترجیحی بنیادوں پر کون سے کام سرانجام دینے چاہئیں- اگر آپ اس بات سے ناواقف ہیں تو پھر صرف وقت ضائع کر رہے ہیں- اپنے سب سے اہم کاموں کی فہرست مرتب کیجیے اور ان کی اہمیت کے اعتبار سے انہیں سرانجام دینا شروع کریں-

image


You live Online
فیس بک اور ٹوئٹر پر وقت گزارنا٬ مختلف ایپس کے ساتھ کھیلنا٬ غیر ضروری پیغام یا ای میل بھیجنا سراسر وقت کا ضیاع ہے- ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے غیر ضروری آلات نہ خریدیں- آپ کا ان چیزوں پر بہت زیادہ وقت صرف ہوگا جس کا کہ آپ کو احساس بھی نہیں ہے- بہتر یہی ہے کہ ان چیزوں کا استعمال اسی وقت کریں جب بہت ضروری ہو اور اپنے مقاصد کو پورا کرنا پر توجہ دیں-

image


Look For a Lottery Ticket
لاٹری درحقیقت رقم حاصل کرنے کا وہ طریقہ ہے جو صرف سست اور لالچی لوگ اپناتے ہیں- یقیناً یہ سننے میں برا لگتا ہے لیکن حقیقت پھر بھی یہی ہے- آپ کمانے کا کوئی دوسرا ذریعہ اختیار کریں- لاٹری کے ٹکٹ صرف بےکار کے انتظار اور وقت کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں کیونکہ آپ یہ نہیں جانتے کہ قرعہ اندازی میں آپ کا نام ہوگا بھی کہ نہیں-

image


Meetings
اگر بغیر کسی خاص مقصد یا وجہ اور وقت کے تعین کے کوئی میٹنگ کی جائے یا ملاقاتیں کی جائیں تو وہ صرف وقت کا ضیاع ثابت ہوتی ہیں- اس بات کے احساس کے بغیر کہ آپ کا وقت کسی مؤثر کام لیے استعمال ہوسکتا ہے غیر ضروری میٹنگ کی عادت میں گرفتار رہنا وقت کی بربادی کا سبب بنتا ہے- آپ ملاقات کا مقصد واضح کر کے اپنا وقت محفوظ بنا سکتے ہیں-

image


Phone Calls
فون پر غیر ضروری باتیں کرنا وقت برباد کرنے کا سب سے آسان ذریعہ ہے- بات مختصر اور اتنی ہی کریں جتنی ضروری ہو- اور اگر آپ کو اپنی اس سرگرمی کا مقصد واضح نہیں ہے تو پھر آپ صرف وقت برباد کر رہے ہیں- یہی وقت بچا کر آپ ان کاموں پر صرف کرسکتے ہیں جن کی انجام دہی کے لیے بہت زیادہ وقت درکار ہوتا ہے- بصورت دیگر آپ ان کاموں کو یہی سوچ کر ٹالتے رہیں گے کہ ابھی اتنا وقت نہیں ہے-

image


Network Randomly
تعلقات کسی کاروبار کی کامیابی کے لیے اہم ہوتے ہیں- اور نیٹ ورکنگ تعلقات بنانے کے لیے اہم ہوتی ہے- لیکن ہزاروں آن لائن اجنبیوں سے منسلک رہنا کسی صورت مددگار ثابت نہیں ہوتا- اپنی توجہ حقیقی تعلق پر مرکوز کیجیے اور یاد رکھیں ایک قابلِ اعتبار تعلق ایک مکمل دنیا ہوتا ہے جو کہ ہزاروں آن لائن رابطوں کے برابر ہوتی ہے

image
YOU MAY ALSO LIKE:

You only have 24 hours in your day and when you let go of trying to be superman and just be content with being who God has made you to be, you’ll find your life is so much more peaceful and calm.