سمٹ کر پہاڑ اُن کی ہیبت سے رائی

رات کا تیسرے پہر کا سکون اور خاموشی اور اُس کی پراسرار تاریکی اور گہرائی سے دریافت شُدہ سیاہی لکھنے پر مجبور کر رہی تھی اور اُس رات کی تاریکی کو محسوس کرنے کی خواہش بیدار کر رہی تھی جس تاریکی میں ایک مقدس سایہ نکلتا ہو گا عوام کی خبر گیری کے لیے
وہ جو قبول ہونے والی دعا کی ایک شکل تھا جس نے قبول ہونا ہی تھا
وہ پاک نفس جس سے شیطان بھی گھبرا کر رستہ بدل لیتا تھا
وہ جنہوں نے فرمایا تھا کہ دجلہ کے کنارے جانور کا بھی میں ذمہ دار ہوں ۔
اُن کے ذکر سے قلم پر رعب طاری ہے اور مشکل سے اُٹھ رہا ہے
وہی جن کی سادگی پر بڑی بڑی فتوحات کوئ اثر نہ ڈال سکیں اور جن کا کہا فیصلہ کی شکل اختیار کر جاۓ
وہ رات جس میں سکون کی انتہاء ہو گی ایک سپردگی کی فضا کہ ملک اور عوام نے تمام اختیارات ایک ایسے شخص کے سُپرد کر دیے ہونگے جس نے خود کو کائنات کے بادشاہ کی رضا کے سُپرد کر دیا تھا جو اُس کے محبوب کی دعا تھا جس کا نام تاریخ بدل کر رکھ دے

یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے

 

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 290899 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.