اسرائیلی طیارہ اور اس کے نتیجہ میں جنم لیںے والے ابہام

Statement published by Pakistan Civil Aviation Authority

ایوی شراف (avischarf@) نامی ایڈیٹر جس کا تعلق اسرائیلی اخبار ہارٹز سے ہے کہ حالیہ بیان جس کے مطابق اسرائیلی طیارہ تل ابیب سے پرواز لینے کے بعد اردن کے شہر عمان میں پانچ منٹ کے مختصر وزٹ کے بعد اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا اور وہاں دس گھنٹے رکنے کے بعد واپس تل ابیب گیا کے بعد جہاں پاکستان کے سیاستدانوں / ایوان بالا میں ہیجان کی سی کیفیت دیکھی گئی وہیں پاکستانی عوام بھی کافی پریشان اور حکومت کی طرف سے وضاحت کے لئے بے چین دکھائی دیے جسیے کہ سب جانتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی کیا نوعیت ہے یہاں تک کہ پاکستان اسرائیل کو ایک ملک تک تصور نہیں کرتا جس کی واضح مثال یہ ہے کہ آپ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کے علاوہ باقی تمام ممالک جا سکتے ہیں-

احسن اقبال (پاکستان مسلم لیگ ن) و شیری رحمان (پاکستان پیپلز پارٹی) نےاپنے اپنے ٹویٹر اکاوَنٹ کی وساطت سے حکومت سے اس معاملے کی وضاحت مانگی ساتھ ساتھ اپنے الفاظ سے اپوزیشن کا کردار نبھاتے ہوئے حکومت کو متنازع بنانے کے لئے اپنی روایت قائم رکھی-

وزیر اطلاعات و نشریات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جناب فواد چوہدری نے احسن اقبال کے پیغام کا جامع جواب اپنے ٹویٹر اکاوَنٹ سے جاری کیا جس کا متن کچھ اس طرح سے تھا " حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نہ ہی نواز شریف ہے نہ ہی اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں، ہم نہ مودی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے، آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے جعلی فکر نہ کریں ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے"-

جیسا کہ ماضی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف خفیہ ملاقاتیں کرنے اور معاہداجات کی تفصیلات یعنی شرائط و قواعد و ضوابط کے بارے میں عوام تو عوام اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لینے کو اپنی شان میں گستاہی خیال کرتے تھے کی وجہ سے فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں خصوصی پوائنٹ اوٹ کیا کہ نہ ہی موجودہ وزیر اعظم نواز شریف سے ذاتی حثیت میں نہ ہی ان کے معمالات میل جول کھاتے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان جب بھی کچھ اہم فیصلہ لیں گے تو منتخب نمائندوں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی آگاہ ضرور کریں گے-

مزید براں جیسا کہ مندرجہ بالا نوٹیفیکیشن جو کہ Govt of Pakistan @pid_gov گورنمنٹ آف پاکستان کے افیشل ٹویٹر اکاوَنٹ سے شائع کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مکمل طور پر کسی بھی اسرائیلی طیارے کی پاکستان میں آمد کی خبر کی تردید کر دی ہے جس سے عام و خواص میں پائی جانے والی ہیجانی کیفیت اور پریشان کن سوچ کو کافی حد تک اطمینان فراہم ہوا ہے-

جیسا کہ اپوزیشن اور ناقدین کا تو کام ہی ہوتا ہے کہ کسی نہ کسی چیز کو وجہ بنا کر معاملات کو مسالہہ جات لگا کر اپنے فوائد اور حکومت کی راہ میں مشکلات پیدا کی جائیں اور جیسا کہ سب بہت عیاں ہے کہ باقی سب سیاسی پارٹیاں عمران خان کی حکومت اور ان کے احتساب کے عمل سے بہت خوفزدہ ہیں اسی لئے ان کے لئے تو ایسی خبریں غنیمت ہیں جن سے عمران حکومت کے کردار کو مشکوک بنا کر عوام میں ان کی مقبولیت اور بے لوث محبت کو متاثر کر کے انہیں اکسا کر اپنے مقاصد اور موجودہ کیسسز سے جان چھڑوا سکیں یہ لوگ اپنے وطن کو تو خطرے میں ڈال سکتے جبکہ خود کے مفاد ان کے لئے سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں -

Syed Zulfiqar Haider
About the Author: Syed Zulfiqar Haider Read More Articles by Syed Zulfiqar Haider: 23 Articles with 25475 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.