تبدیلی میں بھینسوں کا بڑھتا ہوا کردار

بھینس ایک مُفید جانور ہے جس سے گوشت دودھ چمڑا حاصل ہوتا ہے جو انسانی صحت اور معیشت میں ایک اہم کردار ہے۔
تبدیلی کب آۓ گی یہ تو کچھ کہا نہیں جاسکتا مگر اتنی تبدیلی ضرور آئ ہے کہ حکومتی معاملات و معیشت میں اس کا کردار تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔
پی ایم ہاؤس کی بھینسیں بیچ کر حکومتی قرضہ اُتارنے کا جو دانشمندانہ قدم اُٹھایا گیا ہے وہ قابلِ تعریف بھی ہے اور رُسوائِ حریف بھی ہے جبکہ حکومت ابھی نئ اور نحیف بھی ہے۔ اس کے مُقابلے میں اپوسیشن الزامات کی وجہ سے کثیف بھی ہے ۔ میری نثر میں قافیہ اور ردیف بھی ہے۔
اب آئ جی کی تبدیلی میں بھی بھینس کا عمل دخل نظر آرہا ہے ۔
مُلک کا آئ جی بھینس کے جھگڑے کی نظر ہوا ہی چاہتا تھا اور اُس پر اپنے عہدے کو نثار کرنے لگا کہ اچانک کوئ اُس پر نثار ہو کر اپنے فیصلہ سے اُسے بچا جاتا ہے۔
اور حکومتی حُکم بھینس کے آگے بین بجاتا رہ گیا بلکہ اب بھینس حکومت کے آگے بین بجا کر منہ چڑا رہی ہے۔
دوسری طرف حزبِ اختلاف حکومت کے خلاف متحد ہو کر اُسے ٹکریں مارنے کے لئے بھینسا بنے کے لیے بے تاب ہے۔ لیکن کوئ فائدہ نہیں ، کیونکہ جس کی بھینس ہے لاٹھی بھی اُسی کے پاس ہے۔

عوام اب یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ
عقل بڑی کہ بھینس

 

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 290793 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.