ماسی نامہ

ارے باجی صدیقہ کہاں ہو تم ٫ارے آگئی تم کہاں تھی تین دینوں سے آخر کیوں اتنی چھٹیاں کرتی ہو ۔شرم نہیں آتی ذرہ برابر بھی۔۔۔۔ارے باجی کس بات کی شرم میں نے کوئی چوری تھوڑی کی ہےمیں سیڑھیوں سے گر گئی تھی جس کی وجہ سے میرے پاؤں میں پلاستر چڑھ گیا تھاپھر جھوٹ بول رہی ہو جھوٹ بول کے تھکتی نہیں ہو جہنمی الگ بن رہی ہو ۔ ارے باجی کام کروانا ہے تو کرواؤ ورنہ گھر بہت مل جائینگے مجھے اللہ کے فضل سے بہت عزت ہے میری اس شہر میں جس گھر جاؤ گی مجھے فوراً کام پے رکھ لینگے۔اچھا ٹھیک ہے کام تو کرو اس کدھر گندا کام کرتی ہو تم میرے تو کچھ سمجھ نہیں آتا کیا کرے۔۔۔۔ہائے باجی یہ کسی باتیں کرتی ہو۔

اچھا یہ بتاؤاسلم کہاں گیا ہواہے ابھی تک آیا کیوں نہیں سارا گھر گندا پڑا ہے ۔ڈرائنگ روم کی صفائی تک نہیں ہوئی آج ہمارے خاص مہمان آئینگے ۔ہائے باجی سو دو سو اوپر سے دیں دو میں کردیتی ہو اچھا تم پیسوں کے بغیر کوئی کام نہیں کرو گی۔۔۔۔

باجی اگر دیں دو گی تو کچھ میرا بھی بھلا ہوجائیگا نہیں دینا تو کوئی مسلہ نہیں اللہ بڑا بادشاہ ہے وہ ہم غریبوں کی سنتا ہے۔اچھا اچھا لے لینا پیسے تم مگر صفائی ڈھنگ کی کرنا ۔اچھا باجی اگر آج سالن پکا نا تو تھوڑا میرے چھوٹے بیٹے کے لئے نکال دینا قسم سے اُس کا بڑا دل کر رہا ہے ۔۔۔اُف اُف شگفتہ تم کب سدھرو گی۔۔۔

Tabinda Jabeen
About the Author: Tabinda Jabeen Read More Articles by Tabinda Jabeen: 16 Articles with 18138 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.