سوری!

(سو لفظی کہانی)

وہ پارک میں بیٹھی ، موسم کے مزے لے رہی تھی
ساتھ چپس کا بائیٹ لیتی رہتی ، پھر اسے محسوس ہوا
قریب بیٹھا فقیر لڑکا ،
بھوک کی وجہ سے اس کی چپس پر نظریں جمائے تھا
جیسے ہی اس نے چپس کا خالی ریپر گھاس پر پھینکا ، لڑکے نے پیکٹ اٹھالیا
یہ دیکھ کر اسے رحم آگیااور لڑکے کو بلا کر دس کا نوٹ اس کی طرف بڑھایا
لڑکا بنا نوٹ لیے ،ریپر اٹھائے آگے بڑھا،اور پاس لگے دسٹ بن میں ڈال دیا
وہ شرمندہ ہوگئی اور آگے بڑھ کر کہا ، سوری!

 

Saba Naz
About the Author: Saba Naz Read More Articles by Saba Naz: 13 Articles with 14568 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.