اس ویب سے یہ میرا ہزارواں کالم ہے،،،کبھی دنیا سے کبھی
خود سے گفتگو کرنے
کی خواہش ہوئی،،،اور کوئی بھی آس پاس نہ تھا،،،میں نے اس ویب کا سہارا لیا،،،،
اس نے ہرپل مجھے اچھے دوست کی طرح تمام کمزوریوں،،،کوتاہیوں کے قبول کر
لیا،،،!!
میرے فنی آرٹیکل ہوں،،پوئٹری ہو یا کوئی اچھوتا خیال،،اس نے آگے بڑھ کر اسے
اپنا لیا۔
ہاں کئی بار میں نے اسے آزمایا ہے
ہر بار اسے سب سے بڑھ کر ہی پایا ہے
میں کیسے اس لکھاری کا شکریہ کہوں گا،جس نے میری رومن کو اردو میں ڈھالا
ہے،،،جس سے ناصرف میرے پڑھنےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ،،،بلکہ،،،جو
لوگ رومن نہیں پڑھ سکتے،،،انہیں بھی میرے لفظوں سے آشنا کیا،،،!!
اس کےلیے بس اتنا کہہ سکتا ہوں،،،
ہربار تم نے ہی روح دی ہے
میرےخیالات کو نئی شکل دی ہے
بن تیرے ادھوری ہے ہر تحریر
مان لیا زندگی میں بس تیری ہی کمی ہے
میں یہ سفر کبھی بھی نہیں روکنا چاہوں گا،،“لفظوں سے کھیلنا“،،میں اس فن
میں
بہت کچھ پانا چاہتا ہوں،،،!!
لوگ عجیب ہیں اپنی عادت ڈال کر اپنا اصلی روپ دکھادیتے ہیں،ہمیں توڑنےکیلئے
ہاں،،،!! توٹتے تو ہیں ہم،،،مگر ناجانے ان سے نفرت یا محبت ہمیں جوڑےرکھتی
ہے
اور ہم جڑ ھ جاتے ہیں،،،یا پھر ہماری مجبوریاں ہمیں جوڑے رکھتی ہیں،،،!!
دعا ایک ایسا ٹانک ہے جو ہم جیسے کمزور انسانوں کو بھی ٹوٹنے نہیں
دیتا،،،یا،،پھر
مکمل بکھرنے سے پہلے ہی سمیٹ لیتا ہے،،،!!
حیرت ہے،،،! ہم کس قدر گناہگار ہیں،،،مالک کہتاہے،،،آسمان کے برابر گناہوں
کی
عمارت لے جاؤ،،اک آنسو رات کے کسی آخری پہر گرا دو،،،میں معاف کردوں گا،،سب
جانتا ہے وہ،،،مگر پھر بھی وہ سب کچھ اتنے غور سے سنتا ہے،،،کہ ماں بھی
نہیں،،
سنتی،،،!!
دنیا میں اگر ہم پر کچھ لوگوں کی ذمہ داری ہو توہم بول دیتےہیں،بہت مصروف
ہوں
کل آنا یا پھر کبھی نہ آنا،،،!!
پورےجہانوں کا شہنشاہ کبھی نہیں کہتا،،کہ میں نے پوری کائنات دیکھنی ہے،بعد
میں آنا،،،!!
واہ میرے اللہ،،،!! تیری شان،،،میں کس قدر خوش نصیب ہوں،،،تو میرا
مالک،،،میں،
تیرا فقیر ہوں،،،!! |