اسلامی مقدسات اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین

پاکستان اسلامی مملکت ہے اور اس مملکت میں ہم کسی کو بھی اسلامی مقدسات اور پیغمبر خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین نہیں کرنے دیں گے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ عاصمہ حدید پوری اسلامی کمیونٹی سے معافی مانگے اوراس کی قومی اسمبلی کی رکنیت کو ختم کیا جائے اگر حکومت یہ نہیں کرتی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ خود حکومت کا ایجنڈا تھا اور عاصمہ کو استعمال کیا گیا ہے

عاصمہ حدید قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے

ابھی چند دن پہلے کی بات ہے جب پوری پاکستانی قوم پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی مرتکب آسیہ کے خلاف دھرنے اور جلوس نکال رہی تھی ابھی وہ بات ختم نہیں ہوئی اور تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عاصمہ حد ید نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لئے ایسے الفاظ استعمال کئے جو پاکستان کی تاریخ میں پہلے کسی نے نہیں کئے تھے اور قرآن کی آیات کا وہ مذاق بنایا کہ آج تک کسی احمق سے احمق نے بھی اس طرح کا استدلال نہیں کیا تھا -

مجھے صرف یہ بات سمجھ نہیں آ رہی کہ آسیہ نے جو کہا وہ عدالت میں ثابت بھی نہیں ہو سکا اور سب نے اس کے خلاف جلوس نکالے دھرنے دئیے لیکن عاصمہ حدید جو رکن قومی اسمبلی ہے اس کی ویڈیو پورے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے -

عاصمہ حدید کے وہ الفاظ جو اس نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ارشاد فرمائے
غورسے سنئیے انہوں نے کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہودیوں کو خوش کرنے کے لئے خانہ کعبہ کی طرف منہ کر کے نماز ادا فرمائی اور ان کے قول کے مطابق خانہ کعبہ کی طرف نماز پڑھنے کا حکم بعد میں آیا ہے اور قرآن کی روشنی میں انہوں نے بیت المقدس کو یہودیوں کا کعبہ اور خانہ کعبہ کو مسلمانوں کا کعبہ قرار دے دیا اور حتی یہودیوں سے دوستی کو بھی قرآن کی روشنی میں پیش کیا درحالانکہ صریح قرآنی آیات موجود ہیں کہ یہود و نصاری کبھی تمہارے دوست نہیں ہو سکتے تو پیغمبر اکرم ص کی نسبت یہودو نصاری کی خوشنودی اور دوستی سے دینا کیا قرآن اور پیغمبر اکرم ص کی توہین نہیں ہے ؟؟
جب عاصمہ حدید قومی اسمبلی میں تقریر کر رہی تھی تو
دو ہی باتیں ہو سکتی ہیں کہ قومی اسمبلی میں یا تو سارے احمق ، اندھے اور بہرے بیٹھے ہوئے تھے کہ وہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کو چپ ہو کے سنتے رہے یا پھر پہلے سے طے تھا کہ یہ جو بھی کہے گی اس کی ہاں میں ہاں ملانا ہے
جس عورت کو اتنا بھی نہیں پتا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اللہ کے حکم سے خانہ کعبہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی یا یہودیوں کو خوش کرنے کے لئے نماز پڑھی اسے قومی اسمبلی کی ممبر ہونے کا کوئی حق نہیں ہے
کیا یہی تھا نیا پاکستان ؟؟
اب پوری پاکستانی قوم کہاں ہے اب کیوں جلوس نہیں نکالے جا رہے اب عاصمہ حدید کے خلاف دھرنے کیوں نہیں دئیے جا رہے کیا یہ توہین پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نہیں ہے ؟؟
ایسا لگتا ہے کہ یہ دھرنے اور جلوس نکالنے والے سب اس وقت نکلتے ہیں جب ان کا فائدہ ہو جہاں انہیں کوئی فائدہ نظر نہ آئے وہاں نہ اسلامی مقدسات کی توہین ہوتی ہے نہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین ہوتی ہے اور نہ ہی قرآن کی آیات کا مفہوم غلط سلط نظر آتا ہے
اور یہ سب اسرائیل سے براستہ مسقط اسلام آباد آنے والے طیارے کے صیہونی اہلکاروں کی پاکستان میں موجود اسرائیلی نمک خواروں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کا نتیجہ ہے
عاصمہ حدید کے الفاظ کچھ اس طرح کہ کعبہ ہمارا قبلہ ہے اور بیت المقدس اسرائیل کا قبلہ ہے ،فلسطین اسرائیل کا ملک ہے، ہمیں صیہونیوں سے دوستانہ تعلقات بنانے چاہیں، اب وقت اگیاہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے صیہونی مسلمانوں کے دشمن نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے دو ٹوک موقف کے بعد پاکستانی آئین میں اسرائیل کو غاصب ریاست کے طور پر جانا جاتا ہے،پاکستان کے پاسپورٹ پر واضح الفاظ میں تحریر ہے کہ یہ پاسپورٹ مسوائے اسرائیل دنیا کے تمام ممالک کیلئے کار آمد ہے، یہاں یہ بات بھی زہن نشین رہے کہ اسرائیل نے گذشتہ 7دہائیوں میں نا فقط فلسطین میں مسلمانوں کی زمین پر قبضہ کیا بلکہ ہزاروں بے گناہ مسلمان بچوں، بزرگوں ، جوانوں، خواتین کو تہہ تیغ کیا ، اسرائیل اور امریکہ کے گٹھ جوڑ نے عراق، افغانستان، شام، لبنان، بحرین، یمن، لیبیا، مصر اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کی نسل کشی کے بہیمانہ اقدام کیئے،قرآن کریم میں بھی سریح الفاظ میں خداوند متعال نے حکم دیا کہ یہود ونصاریٰ کبھی تمہارے دوست نہیں ہوسکتے ، لہذٰا ان تمام تاریخی اور قرآنی حقائق کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی ایک مسلم رکن قومی اسمبلی کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات اس گریٹر اسرائیل کے منصونے کی تکمیل کی کوشش ہے جس کیلئے پہلے ہی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، عمان اور دیگر پر تول چکے ہیں۔
پاکستان اسلامی مملکت ہے اور اس مملکت میں ہم کسی کو بھی اسلامی مقدسات اور پیغمبر خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین نہیں کرنے دیں گے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ عاصمہ حدید پوری اسلامی کمیونٹی سے معافی مانگے اوراس کی قومی اسمبلی کی رکنیت کو ختم کیا جائے اگر حکومت یہ نہیں کرتی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ خود حکومت کا ایجنڈا تھا اور عاصمہ کو استعمال کیا گیا ہے
اسرائیل کا وجود عالم اسلام کیلئے ایک سرطان کی مانند ہے جس نے کبھی مسلمانوں کیلئے خیر کا نہیں سوچا ، صیہونیوں سے دوستانہ تعلقات تعلیمات قرآن کے منافی ہے، اگر حکومت نے اسرائیل کے حوالے سے پالیسی میں کسی تبدیلی کی کوشش کی تو 22کروڑ مسلمان سراپا احتجاج ہوں گے۔

عطا الرحمن
About the Author: عطا الرحمن Read More Articles by عطا الرحمن: 25 Articles with 18354 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.