ضیاء القرآن سے ۔ قسط ٣

اللہ تعالیٰ کی جانب سے بنی اسرائیل کے لئے سنیچر(ہفتہ) کا دن عبادت کے لئے مخصوص تھا۔ کھیتی باڑی‘ کاروبار‘ شکار وغیرہ تک کی ممانعت تھی۔ نافرمانوں کے لئے قتل تک کی سزا مقرر تھی۔ بنی اسرائیل کی مکاری دیکھیے کہ دریا کے کنارے گڑھوں اور چھوٹی نالیوں کے ذریعے پانی لے آتے ‘ پھر اتوار کو ان کو پکڑ لیتے ۔ نتیجہ کے طور پر خدا کا عذاب نازل ہوا ۔ جمہور علماء کا قول ہے کہ ان کی شکلیں بندروں کی سی ہو گئی تھیں۔(البقرہ ٦٥‘٦٦)

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے روشن معجزات میں مادر زاد اندھے کو بینا کر دینا‘ کوڑھے کو شفا بخشنا‘ مردوں کو زندہ کرنا اور غیب کی خبریں دینا وغیرہ شامل تھا ۔ ( البقرہ ٨٧)

دو فرشتے ہاروت اور ماروت لوگوں کو جادو کی حقیقت کے متعلق بتاتے ‘ کرنے کی ترغیب نہ دیتے ۔ ( البقرہ ١٠٢)

ابوالانبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام کا سال پیدائش ٢١٦٠ قبل مسیح ہے ۔ تورات میں عمر شریف ١٧٥ سال درج ہے ۔ آبائی وطن بابل تھا جسے آج کل عراق کہتے ہیں (البقرہ ١٢٤)
Bakhtiar Nasir
About the Author: Bakhtiar Nasir Read More Articles by Bakhtiar Nasir: 75 Articles with 110772 views A man likes for what he thinks you are; a woman for what you think she is. { Ivan Panin }.. View More