حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ اسلام آباد میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ وہ آج تفصیل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بات کرنا چاہتے ہیں-

اسد عمر نے کہا کہ “ ہم نے پیٹرولیم لیویز اور ٹیکس میں کمی کی، (ن) لیگ کے دور حکومت میں پیٹرول پر 15 فیصد ٹیکس تھا- ہم نے مئی کے مہینے میں پیٹرول پر جی ایس ٹی 15 فیصد سے کم کر کے صرف ساڑھے 4 فیصد کیا جبکہ ڈیزل پر لیویز ڈیوٹی 8 سے کم کرکے 6.51 روپے کی۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ “نئی حکومت آئی تو اگست کے آخر میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں لیکن اکتوبر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تھا، اکتوبر میں جتنی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں، حکومت نے اس کے مقابلے میں آدھی قیمت بڑھائی“۔

“ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کا تعین اس وقت ہوتا ہے جب شپ پورٹ سے نکلتا ہے، نومبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوئی لہذا ہم نے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے“۔

وزیرخزانہ اسد عمر کا یہ بھی کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2،2 روپے کی کمی کررہے ہیں اور اس کمی کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Government has decided to cut prices of diesel and petrol by Rs2 per litre, said Finance Minister Asad Umar on Friday. Addressing a press conference , he said the government wants to pass on less burden to the people and as much relief as possible.