کیا 100دنوں میں تبدیلی ممکن تھی؟

آج کل ہر پاکستانی کی زبان پر یہ ہی سوال موجود ہے، "کیا عمران خان نے اپنی حکومت کے سو دنوں میں ملک کو تبدیل کر دیا؟"۔لیکن میری زبان پر موجود سوال اس سے قدرِ مختلف ہے۔۔میرا سوال کچھ یوں ہے کہ "کیا پچھلے اٹھائیس سالوں میں ظلم اور بربریت کا نشان بنتے ملک کو سو دنوں میں ٹھیک کیا جاسکتا تھا؟"۔تو جواب ہے نہیں۔جس ملک کو ان نا اہل وزراء نے 28سالوں کی محنت سے بر باد کیا اس ملک کو 100 دنوں میں کیسے ٹھیک کیا جا سکتا تھا؟جس ملک کی بنیادوں کو دانستہ طور پر اتنا کمزور بنا دیا گیا کہ یہ اس دنیا کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں کھڑے ہونے کی ہمت نہ کر سکے۔۔جس کے لوگوں میں تفریق پیدا کر کے ان کو ایک دوسرےسے اتنا دور کر دیا گیا کہ وہ ظلم کے خلاف ایک ہو کر کھڑے نہ ہو سکیں۔ اور ایسا اس وجہ سے بھی ممکن نہیں تھا کیوں کہ اس ملک کو کھانے والے افراد آج بھی اس ملک کی خوشحالی پر سانپ بن کر بیٹھے ہوئے ہیں۔۔ وہ نہیں چاہتے کہ اس ملک کے لیے کوئی ایسا مسیحا آئے جو اس پاک وطن کو خوشحالی کی جانب لے جاے،کہ اس ملک کی پسی ہوئی عوام کو بھی اچھے دن دیکھنے نسیب ہوں۔۔جو احتساب کے وقت ایک ہو کر کھڑے ہوجاتے ہیں اور اس کو جمہوریت کانام دیتے ہیں جبکہ انکا اصل مقصد اپنی لوٹی ہوئی رقم کو بچانا ہے۔تو کونسا ایسا منتر جس کو پڑھنے سے یا کونسی ایسی جادوئی چھڑی ہے جس کو گھمانے سے اس ملک کے حال کو راتوں رات تبدیل کیا جاتا؟ اگر تنقید کرنے والے جانتے ہیں تو بتا دیں، ایک ملک کے مستقبل کا سوال ہے۔۔
 

Haseeb Nomani
About the Author: Haseeb Nomani Read More Articles by Haseeb Nomani: 6 Articles with 2818 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.