مولوی کو گالی کیوں ؟

تحریر : محمد معین ملہی

" ان مولویوں کو ملک سے نکال دو تو سکون ہو جاۓ گا "

کل رات یہ کمنٹ میں نے ایک سیاسی پوسٹ کے نیچے پڑھا جس کے فوراً بعد میں نے موصوف کی ٹائم لائن چیک کی۔ ٹائم لائن دیکھ کر اور زیادہ افسوس اور دکھ ہوا
صاحب کو دیکھ کر بھی قرآن پڑھنا نہیں آتا اور ۔۔۔۔۔۔۔۔
مطلب کہ کیا ۔۔۔ اب کوئ بھی اٹھ کہ مولویوں کو گالیاں دینا شروع کر دے گا۔ یقیناً آپ لوگ بھی ایسی باتیں سنتے ہوں گے۔ کبھی غور کریں تو یہ ناقدین وہ لوگ ہوتے ہیں جن کا دور دور تک شریعت اور طریقت سے کوئ تعلق نہیں ہوتا۔
میرے بھائ تم مولوی کو گالی کیوں دیتے ہو ؟
اس لیۓ کے اس کی زندگی کے کم از کم 10 سال اللہ اور اس کے رسول کی باتیں یاد کرنے میں گزرے ؟
یا اس لیۓ کہ وہ ممبر_ رسول کے وارث ہیں ؟
اس لیۓ گالی دیتے ہو کہ وہ ہمارے حرام کاموں کو سر_ عام حرام کہنا جانتے ہیں ؟
یا پھر اس لیۓ دیتے ہو گے کہ وہ یہودیوں کے نہیں سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ٹکڑوں پہ پلنے کی بات کرتے ہیں ،
لبیک یا رسول اللہ کا نعرہ لگواتے ہیں اور ہمیں سمجھاتے ہیں
کیا ہے یہ نعرہ
یہی وہ نعرہ ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر امتی کی زبان سے سننا چاہتے ہیں کہ آقا ہم حاضر ہیں اور ہمارا سب کچھ حاضر ہے
ایک امتی کے لئے

*گل* *ساری* *سرکار* *دی* *اے* ؟
اب زرا ہم سب اپنے اپنے گریبان میں جھانکیں ؟

ہم تو اپنے ماں باپ کی نماز جنازہ بھی خود نہیں پڑھا سکتے
جنازے میں دعا کا ترجمہ آتا ہے ؟
اچھا چلو دعائے قنوت کا ترجمہ ؟ نہیں
چلو آیت الکرسی کا ترجمہ ؟ نہیں نا ؟

وضو کے فرائض ؟ چلو غسل کے فرائض بتا دو ؟

چلیں آپ سے فقہی مسائل سمجھ لیتے ہیں ؟
معیشت پر کوئ حدیث ؟ معاشرت پر کوئ حدیث ؟
اچھا کوئ ایک حدیث عربی متن کے ساتھ ؟
نہیں نہیں نہیں نہیں نہیں تو پھر مولوی کو گالی کیوں ؟
عقیدہ ختم نبوت پر پہرہ دینے والوں کو گالی کیوں ؟
*تمہاری* *اوقات* *ہی* *کیا* *تم* *اتنا* *جانو*
اپنی سوسائٹی میں ہی دیکھ لیجیۓ ۔۔ اپنی مسجد میں اگر کوئی قرآن سمجھانے کی کوشش کرتا ہے تو ۔۔افسوس کہ اس پر بھی اختلاف شروع ہو جاتا ہے
آگے چلیۓ کلاس شروع ہوتی ہے تو قرآن سمجھنے کے لیۓ صرف 5 لوگ اور وہ بھی مجبوری سے کہ اگر نا گئے تو استاد صاحب ناراض ہوں گے

یاد آیا بھلا ہمیں قرآن سمجھنے کی کیا ضرورت ہے

ہم تو مفتی ہیں نا۔ ہم تو علماء پر فتوے لگائیں گے۔

خدارا اپنی آنکھوں سے نادانی کی پٹی اتار دیجیۓ۔ دین کو سمجھیۓ اور سمجھنے کے لیۓ دین دار لوگوں کے پاس ہی جائیے نا کہ کسی ڈاکٹر ، انجینئیر یا محلے کے کسی سیاسی ٹولے کے پاس۔
کیا آپ اپنا علاج کسی پلمبر سے کرواتے ہیں ؟
یا اپنے دانت کسی مستری سے نکلواتے ہیں ؟
سبزیاں میڈیکل سٹور سے خریدتے ہیں یا اپنے بچوں کی تعلیم کسی تھانے سے کرواتے ہیں ؟
اگر نہیں تو پھر ہم دین کے معاملے میں اتنی سستی کیوں کرتے ہیں ؟ محلے کے چار آوارہ شام کو اکٹھے ہوتے ہیں اور علماء کے بارے میں اپنا فتویٰ سنا دیتے ہیں
کیوں عالم دین کے پاس جانے سے پرہیز کرتے ہیں ؟
ذرا سوچیۓ ۔
اللہ کریم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ ہمیں دین کو سمجھنے کی توفیق عطا فرما۔
آخر میں اشفاق احمد کا قول جو آپ نے پہلے بھی سن رکھا ہے کہ :
( مذہب کو گالی دینے کے خواہش مند حضرات اپنی بھڑاس مولوی کو گالی دے کر نکال لیتے ہیں )
 

M Moin Malhi
About the Author: M Moin Malhi Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.