علامات قیامت قسط نمبر ۱

علامات قیامت تین طرح کی ہیں
۱۔علامات صغریٰ
۲۔علامات متوسطہ
۳۔علامات کبریٰ

علامات صغریٰ
علامات صغریٰ قیامت کی وہ نشانیاں ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد سے شروع ہوگئیں مثلاً آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت بھی قیامت کی نشانی ہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد دوسرا کوئی نبی نہیں بنایا جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دنیا سے اپنے رب کے پاس چلے جانا پھر صحابہ کرام کا دنیا سے رخصت ہوجانا پھر اسلام کے سیاسی نظام کی جگہ بادشاہت کا قائم ہوجانا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جس کا مفہوم ہے کہ میری امت کے پانچ ادوار ہیں ۱۔نبوت کا سنہری دور۲۔خلافت راشدہ کا تیس سالہ دور (جی ہاں اپنی زندگی میں تیس سالہ دور کی پیش گوئی فرمائی )۳۔بادشاہت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ۴۔ جبری حکومتوں کا دور ۵۔ دوبارہ خلافت علی المنہاج نبوت کے طرز پر بہترین حکومت۔

اب نبوت کا دور تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال پر ختم ہوا۔ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت سے خلافت کا دور شروع ہوتا ہے تو جناب حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کریم کی شہادت پر ۳۰ سالہ یہ بہترین دور اختتام پزیر ہوا۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ڈھائی سال
حضرت عمر فاروق رضٰ اللہ تعالیٰ عنہ۱۰ سال اور کچھ ماہ
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۱۲ سال اور کچھ ماہ
حضرت علی کرم اللہ وجہہ 4 سال اور کچھ ماہ
یہ کل تیس سال اور چند ماہ ہیں

۳۔ خلافت راشدہ کے بعد بادشاہت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا۔ ابتداء میں سیدنا حسن ابن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان حضرات کا دور حکومت خلافت کی طرز پر تھا امن و امن بہتر تھا۔ لیکن ان حضرات کے بعد بادشاہت کا جن مسلمانوں پر مسلط ہوتا چلا گیا۔ یہاں تک کہ ۱۹۲۴)(1924)میں نام نہاد خلافت کے آخری خلیفہ عبدالحمید ثانی کو یہودی خفیہ تحریک کے رکن کمال اتاترک نے ہٹا کر دنیا میں جبری حکومتوں کی بنیاد رکھی۔

۴۔جبری حکومتو ں کا یہ دور تاحال ابھی تک چل رہا ہےاور مزید چند سال تک رہے گا ۔

۵۔جبری حکومتوں کے دور کے بعد خلافت علی المنہاج نبوت کے طرز پر حکمرانی ہوگی۔

جاری ہے۔
Muhammad Ali Checha
About the Author: Muhammad Ali Checha Read More Articles by Muhammad Ali Checha: 25 Articles with 104121 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.