ضیا ء القرآن سے ِ قسط ٤

حضرت ابراہیم علیہ السلام کے امتحانات میں ( ذبح اسماعیل علیہ السلام‘ آتش نمرود اور عرب کے بے آب و گیاہ ریگستان میں اپنی زوجہ حضرت حاجرہ ارر ننھے بچے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو حکم الہی کے مطابق چھوڑ آنا) شامل ہے ۔( البقرہ ١٢٤)

تحویل قبلہ (سولہ سترہ ماہ بیت المقدس قبلہ رہا ۔ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم کی بار بار چہرہ مبارک اوپر اٹھانے کی ادا اللہ تعالیٰ کو پسند آگئی ۔ جب یہ آیت نازل ہوئی تو آپ صحابہ کرام کے ہمراہ مسجد بنی سلمہ میں ظہر کی با جماعت نماز ادا فرما رہے تھے‘ دو رکعتیں ہو چکی تھیں کہ یہ آیت نازل ہوئی ۔ سب نے نماز میں ہی اپنے رخ کعبہ شریف کی جانب کر لئے) (البقرہ ١٤٤)

شہدا خدا کی راہ میں قربان ہوتے ہیں‘ وہ مردہ نہیں ہیں البتہ تمہیں اس کا شعور نہیں ( البقرہ ١٥٤)

ترجمہ( اور ہم ضرور آزمائیں گے تمہیں کسی ایک چیز کے ساتھ یعنی خوف اور بھوک اور کمی کرنے سے (تمہارے) مالوں اور جانوں اور پھلوں میں اور خوش خبری سنائیے ان صبر کرنے والوں کو جو کہ جب پہنچتی ہے انہیں کوئی مصیبت تو کہتے ہیں ‘ بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور یقیناً ہم اس کی طرف لوٹنے والے ہیں) (البقرہ ١٥٥‘١٥٦)
Bakhtiar Nasir
About the Author: Bakhtiar Nasir Read More Articles by Bakhtiar Nasir: 75 Articles with 110774 views A man likes for what he thinks you are; a woman for what you think she is. { Ivan Panin }.. View More