ایک روحانی طاقت۔ ایک شفاء کا طریقہ۔ شاید برسوں
پراناصدری طریقے سے طاقتوں کو منتقل کر دینے کا انوکھا راز جو بس ایک استاد
ہی کر سکتا ہے۔جھلک نظر آئی ایک روحانیت کے طریقے کی جبکہ نام دیا گیا ہے
ــ ریکیREIKIجاپان میں دریافت ہونے والا علم، نہ دوائی کا استعمال، نہ
ایکسرسائز کی حجت اور دریافت بھی ایک بُدِھسٹ ڈاکٹر:
جس کا نام میکاؤ اوسوئی ۔
الجھ جاؤں یا شادمان ہو جاؤں
روحانی علاج اور دریافت ایک بُدِھسٹ کی وہ بھی جاپان سے ؟
دل چاہا کہ یہ طاقت میں بھی حاصل کروں لیکن پھر گمان آیا کہ کوئی غیر
اسلامی فعل تو نہیں ۔
بکیفیت شاعر:
ایماں مجھے روکے ہے جو کھینچے ہے مجھے کفر
کعبہ میرے پیچھے ہے کلیسہ میرے آگے
اور پھر شروع ہوا میرا سفر جس کی شروعات میں ہی مجھے دلبرداشتہ سا ہونا پڑا
کیونکہ گوگل کرتے ہی ہندو مذہب کے نام اور دیوی دیوتاؤں کی تصاویر میرے
سامنے اور ہندی الفاظ کا چناؤ۔پھر کسی عقل مند دوست نے رہنمائی فرمائی کہ
بھائی یہ لوگ تو ہر چیز پر ہی اپنا ٹیگ لگاتے ہیں اور ایک جذبہ دیا کہ اپنی
ریسرچ جاری رکھو اور صحیح سے کرو۔ بادل نا خواستہ ایک بائیو گرافی ہاتھ لگی
جو کہ دریافت کرنے والے ڈاکٹر میکاؤ اوسوئی کی تھی ہاتھ لگی تو پتہ چلاکہ
یہ بدھسٹ کٹر نہیں تھا بلکہ اس کی شخصیت میں انسانیت کا پہلو نمایاں تھا۔
مزید پتہ چلا کہ بنیادی طور پر اس دریافت کی کوشش حضرت عیسٰیؑ کا وہ معجزہ
تھا کہ ہاتھ لگا کر آپ لوگوں کو شفایاب فرما دیتے تھے اور اس بدھسٹ نے
سوچاکہ خدا نے انسان کے اندر ایک ایسی چیز ضرور رکھی ہے کہ ہاتھ لگا کر
لوگوں کا علاج ہوسکتاہے۔ فوراً میرا ماتھا ٹھنکا کہ حضرت عیسٰیؑ تو پیغمبر
ہیں اور معجزات توصرف پیغمبروں کے لیے ہیں عام انسانوں کے لیے نہیں ۔لیکن
پھر ایک سوچ نے آ لیا کہ یہ تو ممکن ہے کہ کچھ حصہ تو انسانوں کے اندر بھی
پایا جا سکتا ہے جیسا کہ حضور پاک ﷺ نے فرمایا! کہ خواب وحی کا چھبیسواں
حصہ ہوتا ہے۔ اور پھر میں نے اپنی ریسرچ کا دائرہ کار بڑھا دیا لوگوں سے
سوال پوچھنا شروع کر دیئے جن میں کچھ ریکی ماہرین بھی تھے۔ زیادہ سے زیادہ
معلومات اکٹھا کرنے کی کوششیں تیز کر دیں ۔ تبھی معلوم ہوا کہ سائکالوجسٹس
اور ڈاکٹرز بھی اس علم میں خاصی دلچسپی لے رہے ہیں اور سیکھنا چاہتے ہیں
علاوہ ازیں یہ بھی معلوم ہوا کہ میڈیکل کی کچھ کتابوں میں بھی ذکر پایا گیا
ہے اور یہ بھی کہ جہاں ڈاکٹرز بھی جواب دے جاتے ہیں وہاں کچھ ممالک میں
ریکی ہیلرزکو بلایا جاتا ہے۔سائیکالوجسٹس کیونکہ دوائی تجویز نہیں کرسکتے
تو اس علم ریکی REIKI کو بطور متبادل استعمال کر سکتے ہیں جو کہ ان کے لیئے
بہت کارگر ثابت ہوتی ہے۔ کسی سخت درد یا تکلیف کی شکایت لے کر آئے ہوئے
مریض پر ڈاکٹرز کی طرف سے ریکی کا فوری استعمال مؤثر ثابت ہوتا ہے۔جو لوگ
جسمانی مشقت کرتے ہیں اور ان کے معمولات میں زیادہ چلنا پھرنا اور دماغ کا
نسبتاًکم اور جسم کا زیادہ استعمال ہے ریکی کا بیس منٹ کا سیشن فوری آرام و
سکون کا باعث بنتا ہے ۔ اسی طرح جو لوگ دماغی محنت زیادہ کرتے ہیں اور آفسز
وغیرہ میں زیادہ تر کام بیٹھ کر سر انجام دیتے ہیں ، موٹاپے اور ٹینشن کا
شکار ہو جاتے ہیں تو ایسے لوگوں کے لئے بھی ریکی کا بیس منٹ کا سیشن بہترین
نتائج دیتا ہے۔پس معلوم ہوا کہ یہ روحانی طریقہ علاج ہر دو طرح سے دماغ اور
جسم کا توازن برقرار رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ دماغی اور جسمانی توازن ہی
صحت کا معیا ر ہے۔ غرض آپ ڈاکٹر ہیں یا ماہر نفسیات ، انجینئر ہیں یا
کمپیوٹر و ٹیلیفون آپریٹر آپ کے دن میں بھاگ دوڑ کا عنصر ہو یا دماغی تھکن
یا الجھا رہنے والا کام،حیرت انگیز نتائج رکھنے والا یہ سسٹم بے حد کار آمد
اور صحت بخش ہے۔ پھر ریکی کے نام پر غور کر کے اسکا ترجمہ پڑھا تو معلوم
ہوا کہ یہ دو جاپانی الفاظ کا مرقب ہے REI اور KI جس کا انگلش میں ترجمہ
VITAL LIFE FORCE ENERGY اور اردو میں اس کا مطلب’’ نور‘‘ـ بنتا ہے ۔ اس
معلومات نے مجھے ایک بار پھر چونکا دیا قرآن پاک میں آتا ہے کہ اﷲ زمین اور
آسمان کا نور ہے اب مزید معلومات حاصل کرنے کا جنون بڑھ رہا تھا کہ جلد از
جلد فیصلہ کروں کہ یہ اسلام کے خلاف تو نہیں۔خیر اﷲ کا نام لے کر ریکی کی
ایک کتاب پڑھنا شروع کی تو اس کے شروع ہونے پر پانچ اصول پڑھے جن کو روز کے
معمولات میں شامل کرنا ہوتا ہے جو کہ مندرجہ ذیل ہیں ۔1. JUST FOR TODAY,
DO NOT WORRY.پہلے پیغام میں مجھے کچھ ایسا نظر نہیں آیا جو اسلام کے خلاف
ہو کہ اﷲ فرماتا ہے کہ پریشان نا ہو بلکہ مچھ پر توکل کرو اور یہ توکل بہت
ہی طاقتور چیز ہے کیونکہ بیک وقت انسان یا تو توکل رکھ سکتا ہے یہ پھر
ٹینشن تو ریکی میسج آف دا ڈے REIKI MESSAGE OF THE DAY کے پہلے اصول میں
یہہ پیغام ملا کہ پریشان نہ ہو اور پھر توکل بچا اور اس کو اپنانے کی ترغیب
ملی ۔2. JUST FOR TODAY, DO NOT ANGER.اس پر غور کیا تو معلوم ہوا کہ یہ
بھی ایک اچھی ترغیب ہے کہ ہمارے دین اسلام میں غصہ وہ واحد حرام چیز ہے جس
کو پی جانے کا حکم یا ترغیب دی جاتی ہے اور ریکی کے روزانہ کے میسج میں بھی
اس چیز کی ترغیب ملی۔ 3.JUST FOR TODAY, RESPECT YOUR ELDERS,TEACHERS AND
PARENTS.اس میسج میں بھی کہ اپنے بڑوں ، والدین اور استاذہ کی عزت کریں کچھ
بھی اسلام کے خلاف نہیں بلکہ اسلام کے عین مطابق ہے۔4. JUST FOR TODAY,
EARN YOUR LIVING HONESTLY.
اپنی کمائی حلال طریقہ سے کما ٰیں ۔ دین اسلام بھی یہی کہتا ہے اور اس پر
زور دیتا ہے۔5. JUST FOR TODAY, BE THANKFUL.ٰؑیعنی اﷲ کا شکر اور لوگوں کا
شکریہ ادا کریں ۔صرف آج کے دن اور میرے مطابق صحیح طریقے سے شکر اور شکریہ
ادا کرنازندگی میں سکون اور خوشیاں لاتا ہے۔ یہ پڑھ کر ایک سکون کا احساس
ہوا لیکن دوسرے ہی لمحے ذہن میں سوال آیا کہ یہ سب تو صرف آج کے دن کے
پیغامات تھے تو باقی آیندہ کے دنوں کے نہیں ؟
کیا صرف ایک بار؟پھر آگے پڑھنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ یہ صرف ایک بار یا
آج کے لیے نہیں بلکہ یہ پریکٹسز یہ میسجز ہر روز پڑھ کر ہر روز عمل کرنے کے
لیئے ہیں تبھی قلبی سکون اور اطمنان کے ساتھ خوشی ، روحانیت ، انسانیت اور
بہتری کے اس علم کو سیکھنے کا فیصلہ کیا۔درجہ بدرجہ یہ علم سیکھتا گیا اور
بے شمار مشاہدات اور تجربات پر حیران ہوتا گیا اور جن لوگوں کے علاج کرتا
گیا ان سے دعائیں لیتا رہا اورلوگ حیران کن فیڈ بیکس دیتے رہے اور ان کے
ساتھ انسانیت کے رشتے مضبوط ہوتے رہے ۔ اپنے تجربات اور مشاہدات سے آیندہ
آپ کو آگاہ کرتا رہوں گا۔انشا اﷲ ۔ |