دوزخ کی آگ سے بچانے اور جنّت میں داخل کرنے والے تین عمل

حضرت ابو ایوّب انصاریؓ سے روایت ہے ایک اعرابی صحابیؓ نے نبی پاک صلی اللہ علیہ و سلّم سے عرض کیا یا رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و سلّم مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جو دوزخ سے دور کر دے اور جنّت میں داخل کرنے کا سبب ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلّم نے ارشاد فرمایا کہ تو اللہ تبارک و تعالیٰ کی عبادت کر اور اسکے ساتھ کسی کو شریک نہ کر اور نماز قائم کر اور زکوۃ ادا کر اور صلہ رحمی کر(المشکوٰۃ المصابیح)۔
اس حدیث شریف میں نبی پاک صلی اللہ علیہ و سلّم نے دوزخ کی آگ سے بچنے اور جنّت میں داخل ہونے کیلئے تین باتیں ارشاد فرمائیں:۔
(۱)اللہ تبارک و تعالیٰ کی عبادت کر اور اسکے ساتھ کسی کو شریک نہ کر یعنی شرک نہ کر۔
(۲) نماز قائم کر اور زکوۃ ادا کر۔
(۳)صلہ رحمی کر۔

پہلی دو باتیں تو ظاہر ہیں مگر تیسری بات وضاحت طلب ہے یعنی صلہ رحمی اور قطع رحمی کیا ہے؟ تو صلہ رحمی یہ ہے کہ باہمی تعلقات کو جوڑنا اور قطی رحمی انکو توڑنا ہے، یعنی اسلامی تعلیمات یہ ہیں کہ آپس میں تعلقات اور بھائی چارہ کو فروغ دیا جائے اور انھیں قطع نہ کیا جائے۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ کسی برادری میں آپس میں کوئی جھگڑا وغیرہ ہوجائے تو فریقین غصہ میں آ کر ایک دوسرے سے تعلقات منقطع کر دیتے ہیں حتّی کہ مرنا جینا ہی ختم کر دیتے ہیں ، لہٰذا ایسی باتوں سے بچنا چاہئے اور آپس کے جگڑوں کو افہام و تفہیم سے ح کیا جائے اور صلہ رحمی کرنی چاہئے۔اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اس حدیث شریف پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے آمین۔

Muhammad Rafique Etesame
About the Author: Muhammad Rafique Etesame Read More Articles by Muhammad Rafique Etesame: 184 Articles with 287757 views
بندہ دینی اور اصلاحی موضوعات پر لکھتا ہے مقصد یہ ہے کہ امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کے فریضہ کی ادایئگی کیلئے ایسے اسلامی مضامین کو عام کیا جائے جو
.. View More