مذہبی رواداری کا فقدان

سلام ہو اس پر جو ہدایت کا طلبگار ہو، دوستوں یہ میرا پہلا کالم ہے جو میں مذہبی روادری کے نام سے آپ سب کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں.

دوستوں آج کل پاکستان میں مذہبی رواداری کا بہت زیادہ فقدان دیکھنے میں آرہا ہے، یہ پاکستان اور امت محمدیہ کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے، اگر اس سے چھٹکارا حاصل نہ کیا گیا تو ہم سب کی بقا کو بہت سے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، مذہبی رواداری کا کیا مطلب ہے، یہ ایک بنیادی سوال ہے، اس سے مراد ایک دوسرے کے مذاہب کو احترام اور عزت کی نگاہ سے دیکھنا ہے اور کوئی ایسی بات سے اجتناب کرنا ہے جس سے کسی بھی مذہب کے پیروں کاروں کی دل آزاری ہو، اکثر لوگ مذہبی رواداری کی آڑ میں ایک دوسرے کی مذہبی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں جو کہ ایک اچھی بات ہے مگر اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ہم اپنے دین کی بنیادی تعلیم سے روگردانی کریں، دوستوں یہ میرا پہلا کالم ہے امید ہے کہ آپ میری ضرور حوصلہ افزائی کریں گے، شکریہ
syed sheraz abbas bukhari
About the Author: syed sheraz abbas bukhari Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.