ربیع الاول: ماہِ ولادتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

ربیع الاول کا پاک مہینہ شروع ہوچکا ہے، اس پاک مہینے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیائے فانی میں تشریف لائے تھے۔

جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری سے دنیا تاریکی سے باہر آکر روشنی کی جانب آئی۔

حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے، جس پر عمل کر کے ہم بہترین زندگی گزار سکتے ہیں۔

ربیع الاول اسلامی سال کا تیسرا مہینہ ہے۔ اس ماہِ مبارک کی 12تاریخ کو جشنِ ولادتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منایا جاتا ہے کیونکہ اس تاریخ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دشمنوں کے ساتھ بھی بہترین سلوک کیا اور اپنے عملِ مبارک سے یہ ظاہر فرما دیا کہ حسن خلق کیا ہوتا ہے اور کیسے کیا جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس دنیا میں بھیج کر انسان پر احسانِ عظیم کردیا ہے۔
Qaumi Khabrien Online
About the Author: Qaumi Khabrien Online Read More Articles by Qaumi Khabrien Online: 40 Articles with 40521 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.