اللہ تعالیٰ نے سورۃ الدھر میں جنت کی کئی نعمتوں کا ذکر
کیا ہے۔ اللہ نے فرمایا کہ جنتی اپنی مسندوں پر ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے،
انھیں نہ گرمی کی گرمائش ملے گی اور نہ ہی سردی کی ٹھنڈک۔درخت ان کے سامنے
ایسے جھکے ہوں گے کہ پھل ان کے قریب ہوں گے۔ان کیلئے جنت میں چاندی کے برتن
اور گلاس ہوں گے جو شیشے کی طرح شفاف ہوں گے۔جنت میں سلسبیل نامی چشمہ سے
انھیں جام پلائے جائیں گےجس میں سونٹھ کی آمزش ہوگی۔جنتی جہاں بھی دیکھیں
گے نعمتیں ہی نعمتیں پائیں گے۔ جنتیوں کو ریشم کے سبز لباس اور چاندی کے
گنگن پہنائے جائیں گے اور ان لوگوں کی اللہ کو راضی کرنے کی کوششوں کے بدلے
انھیں پاکیزہ شربت پلائے جائیں گی۔
|